26 جنوری لال قلعہ دنگا معاملہ :راجدیپ ، مرن ال ، تھرور وغیرہ کو سپریم کورٹ سے راحت

0
279
All kind of website designing

نئی دہلی : 26 کو فارم بل کے خلاف کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں منصوبہ بند طریقے سے شامل ہوکر افرا تفری پھیلانے والے عناصر کی شرارتوں کے بعد ہونے والے تشدد کو سوشل میڈیا وال پر وائرل کرنے دہلی، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس نے متعدد دفعات کے تحت ان تمام کے خلاف غداریِ وطن کا معاملہ درج کر لیاتھا ۔ مندرجہ بالا الزام میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور ، معروف صحافی مرنال پانڈے ، راجدیپ سردیسائی، ظفر آغا اور ملزمان کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ مگر آج سپریم کورٹ نے ٹریکٹر مارچ کے دوران کسانوں کے درمیان گمراہ کن ٹویٹ پوسٹ کرنے کے معاملے میں مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر پر روک لگا تے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ٹویٹروں ، بلاگوں اور خبروں کی بنیاد پر کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے کے الزام میں راج دیپ سردیسائی ، مرنال پانڈے ، ششی تھرور وغیرہ کے خلاف درج مقدمات کی گرفتاری پر پابندی عائد کردی ہے۔
کسان تحریک سے وابستہ پوسٹوں کی وجہ سے نشانہ بنائے گئے تھرور، راجدیپ اور مرنال وغیرہ نے دائر مقدمات کو منسوخ کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں رجوع کیا تھا۔ جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے گرفتاری پر پابندی لگا کر سبھی معزز شخصیات کو بڑی راحت دی ہے۔
تمام ملزمان نے پولیس اور متعلقہ حکومتوں کے ذریعہ دائر مقدمہ کو رد کرنے کی مانگ کی تھی۔ جن ریاستوں میں یہ مقدمات درج ہیں، انہیں سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اپنی باتیں رکھنے کی ہدایت دی ہے، اب معاملے کی اگلی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔
واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی ششی تھرور اور صحافی راجدیپ سردسائی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر زرعی قانون کے خلاف کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے بارے میں گمراہ کن ٹویٹس کے لئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر سپریم کورٹ کی پناہ لی تھی۔ صحافی مرنال پانڈے ، ظفر آغا ، پریش ناتھ اور اننت ناتھ منگل کی شام ایف آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل ہوئے تھے۔
دہلی پولیس نے 30 جنوری کو ششی تھرور ، راجدیپ ، ‘کاروان’ میگزین اور دیگر کے خلاف گمراہ کن ٹویٹس کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اس سے قبل نوئیڈا پولیس نے دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے دوران تھرور سمیت چھ صحافیوں پر تشدد اور دیگر الزامات کے خلاف بغاوت(وطن سے غداری) کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مدھیہ پردیش پولیس نے بھی دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد پر گمراہ کن ٹویٹس کرنے کے الزام میں تھرور اور چھ صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here