مرکزی جمعیۃ علماکی جانب سے چارمرحلوں میں 580 غریب خاندانوں کے درمیان راشن تقسیم

0
744
کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور رمضان کریم کے ازحد مقدس موقع پر ضروت مندوں میں مرکزی جمعیۃ علمائے ہند کی جانب تقسیم کئے راشن کٹس۔۔۔
All kind of website designing

طویل مدتی لاک ڈاؤن کے دنوں میں ضرورت مندوں کی خبرگیری وامدادکے لیے اہلِ خیرحضرات آگے آئیں: مولانا فیروز اخترقاسمی

(پریس ریلیز)نئی دہلی: کوروناوائرس کےروزبروز بڑھتے خطرات کی وجہ سے ملک گیر سطح پرجاری طویل مدتی لاک ڈاؤن کی بناپر ملک کامتوسط، غریب ومزدور طبقہ سخت دشواریوں میں مبتلاہے اورنوبت یہاں تک آگئی ہے کہ ایک طرف جہاں ہزارسے زیادہ لوگ کوروناوائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں وہیں ملک کے مختلف شہروں اورگاؤں سے ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ بہت سے لوگ بھوک اورمسلسل فاقہ کشی کی وجہ سے مررہے ہیں، ـ ایسے ناگفتہ بہ ماحول میں سماجی ورفاہی تنظیم مرکزی

مولانا فیروز اختر قاسمی جنرل سکریٹری مرکزی جمعیۃ علمائے ہند، دہلی
مولانا فیروز اختر قاسمی
جنرل سکریٹری مرکزی جمعیۃ علمائے ہند، دہلی

جمعیۃ علماہند نے اہلِ خیراوردردمند لوگوں کے تعاون سے غریبوں، مزدوروں، ضرورت مندوں اوربیواؤں میں راشن تقسیم کرنے کامنصوبہ بنایا اور اب تک چار مرحلوں میں 580 خاندانوں کے درمیان6600 کیلو چاول، 2000کیلوآٹا، 1100کیلودال، 950کیلوچینی، 600لیٹرخوردنی تیل، آلو، پیاز، چائےپتی،چینی اورنمک وغیرہ جیسی ضروری اشیائے خوردونوش تقسیم کرچکی ہےـ مرکزی جمعیۃ نےراشن تقسیم کایہ کام دہلی کے جامعہ نگراورمضافات کے علاقوں کے علاوہ مشرقی چمپارن میں بھی کیاہے اوروہاں بھی 175فیملیزکے درمیان راشن تقسیم کیاگیاہےـ مرکزی جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانافیروزاختر قاسمی نے اس موقع پراپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محدودوسائل کے باوجودہم نے کوشش کی ہے کہ حتی الامکان زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی امدادکی جائے اوربلائے عام کی اس سنگین گھڑی میں ان لوگوں کی طرف تعاون کاہاتھ بڑھایاجائے جوملک گیر بندی کی وجہ سے سخت پریشانیوں سے دوچارہیں اوران کے لیے کمانے کھانے کابھی فی الحال کوئی ذریعہ نہیں ہےـ انھوں نے ملک بھر کے صاحبِ استطاعت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے نازک موقعے پر مستحقین اور ضرورت مندوں کی امدادکے لیے آگے آئیں، خصوصا رمضان المبارک کے مہینے میں صدقہ وامداداور غریبوں کے کام آنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے اوریہ بڑے اجروثواب کابھی باعث ہےـ لہذاہمیں اس موقع کوغنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خیروفلاح اورامدادوتعاونِ باہمی کاکام کرناچاہیے اور ان لوگوں کے لیے دست وبازوبنناچاہیے جو ان سخت حالات میں شدید مصیبتوں سے دوچارہیں ـ اپنی زکوۃ اورصدقۂ فطرمیں کی رقوم بھی بڑھاکر نکالیں اورغرباومساکین اورمستحقین میں تقسیم کریں تاکہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھی ہمارے ساتھ شریک ہوسکیں۔ ـ

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here