جمعیۃ  کی طرف سے ٹیکنیکل و پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

0
1206

نئی دہلی(نیاسویرا لائیو) تعلیم آج کی اہم ترین ضرورت ہے ، اس کے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل و ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتاہے،اس لیے ہمیں اپنی نسل کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار آج جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2017-18کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ یہ وظائف میرٹ اور حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس ، بی فارما ،انجینئرنگ، بی ٹیک(سول الیکٹریکل ، الیکٹرونک کمپیوٹر )، سی اے، بی ایڈ کے طلبا کو دیے جائیں گے، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا ہو ں گے جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ضرورت مند طلبا مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، ۱۔بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی ۔۲سے تعلیمی وظائف فارم حاصل کرلیںیا پھرجمعیۃ کی ویب سائٹ www.jamiatulama.in سے ڈاون لوڈکریں ،اور فارم پر کرکے آخری تاریخ 31؍ جنوری 2018سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر میں جمع کردیں۔ آپ اس لنک سے بلاواسطہ بھی فارم حاصل کرسکتے ہیں:

https://www.jamiatulama.in/scholarship-form

مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء کے کارکنان اور اہل خیر حضرات سے ضرورت مندوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے اور ایک وقت بھوکا رہ کر اپنے بچوں کو پڑھانے سے جذبے سے متعلق مہم چلائیں.

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here