نئی دہلی،22/نومبر(نمائندہ):پچھلی شب راجدھانی کے کاکا نگر میں واقع کمیو نٹی سینٹرمیں سوشل ورکرمحمد سلیم کے صاحبزادہ عاقب سلیم کے ہمراہ ندا انصاری کی ولیمہ مسنون کی خوبصورت تقریب منعقد کی گئی،جسمیں شہر کی معزز شخصیات وسماجی کارکنان نے دلہا دلہن کو نیک خواہشات اور پرخلوص دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پرمشہور و معروف سماجی خدمتگارمحمد شاکر علی انصاری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب میں لذیذ وعمدہ کھانوں سے مہمان خوب لطف اندوز ہوئے، ساتھ ہی شرکا نے شرکت کر کے دلہادلہن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحائف وغیرہ بھی پیش کئے۔اس دوران سابق ایم.پی جے پرکاش اگروال،دہلی مائنارٹی کمیشن کے چیئر مین ذاکر علی خان منصوری، سیفی فلمز پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ایم.ڈی اور ورلڈ پیس ہارمونی کے صدر الحاج محمد شکیل سیفی،بی جے پی کے سینئر لیڈر محمدمصطفی قریشی،ہندوستان لائیوکے چیف ایڈیٹرمحمدفرحان یحی،ٰ سوشل ایکٹویسٹ محمد غفران آفریدی،محمد ناصر علی انصاری، ڈاکٹر عمران خان،ذاکر علی، حیدر علی کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں