اجودھیا، نیا سویرا لائیو/ ہ س :اجودھیا دیپ اتسو -2019 کی تقریبات کا آغاز ڈاکٹر رامنوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی، اجودھیا اور اجودھیا ضلع انتظامیہ کی مشترکہ سرپرستی میں جمعرات کی صبح 7 بجے ’رن فار آستھا ‘ کے ساتھ ہوا۔ اس کا اہتمام اترپردیش ایکسپرےسویز صنعتی ترقی اتھارٹی (یوپی ڈی) کے ذریعہ کیا گیا۔ مقابلہ کا افتتاح رام کی پےڑی اجودھیا میں ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی اور سرپرست کمشنر ڈاکٹر منوج مشرا، مقابلہ کی صدارت کر رہے ڈاکٹر رامنوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی، اجودھیا کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دیکشت نے کی۔رن فار آستھا کے مہمان خصوصی اجودھیا کے ایم پی للو سنگھ، شہر ممبر اسمبلی وید پرکاش گپتا، میئر رشی کیش اپادھیائے، ضلع مجسٹریٹ انوج کمار جھا اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیشکمار ترپاٹھی نے ہری جھنڈی دکھا کر شرکاءکو روانہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے اپنے خطاب بھارت ماتا کی جے کے نعرے کے ساتھ تمام شرکاءکی حوصلہ افزائی کی۔ تیسری عالیشان دیپ اتسو کا آغاز جمعرات کے روز رام کی پےڑی میں صبح رن فار آستھا کی دوڑ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ مقابلہ رام کی پےڑی سے شروع ہوکر جانکی محل ٹرسٹ، مہوبرا، ادیا چوراہا، چرک تیرتھ، جھنکی اور گولاگھاٹ ہوتے ہوئے رام کی پےڑی پر اختتام پذیر ہوا۔ اس میں تقریبا پانچ سو طالبات کے ساتھ انیس سو نوجوانوں نے پرحصہ لیا۔ رن فار آستھا کی یہ تقریب وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک پیغام کے طور پردکھائی دی۔ مقابلہ کا افتتاح یونیورسٹی کے کوگوپچار محکمہ کے طلبا و طالبات کے ذریعہ حیرت انگیز یوگا کی کارکردگی کے ساتھ ہوا۔ سات بجتے ہی ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی، کمشنر منوج مشرا اور اودھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دیکشت نے دوڑ کا باضابطہ آغاز کیا۔ دوڑ رام کی پےڑی سے شروع ہوکر جانکی محل، مہوبرا، ادیا چوراہا، چکرتیتھ، جھمکی اور گولہ گھاٹ ہوتے ہوئے رام کی پےڑی پر ختم ہوئی۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں