ویوو ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کرم گنج کا ہوا افتتاح 

0
1628
All kind of website designing

دربھنگہ:(عبد المتین قاسمی)بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین ہارون رشید نے  بدھ کو فیتا کاٹ کرویوو ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کا باضابطہ افتتاح کیا اور انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کرکے بے انتہا مسرت کا اظہار کیا۔ اس سے قبل علامہ اقبال لائبریری کانفرنس ہال میں پروقار افتتاحیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر آر آر پرساد (سپریٹنڈنٹ ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ)نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پرقانون ساز کونسل کے چیئرمین ہارون رشید ،مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر ایم نہال (ڈائریکٹر ڈبلو آئی ٹی دربھنگہ)، ڈاکٹر ویدیا ناتھ جھا (پرنسپل ایم ایل ایس ایم کالج)،ڈاکٹر محمد رحمت اللہ (پرنسپل کے ایس کالج)، ڈاکٹر احمد نسیم آرزو (ڈائریکٹر الہلال ہاسپیٹل کرم گنج)اورسجاد احمد(بورڈ آف ڈائریکٹرس)شریک ہوئے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالمتین قاسمی نے انجام دئیے۔پروگرام کے آغاز میں سینٹر ہیڈ احمد رشید، مارکیٹنگ ڈائرکٹر شاہد اطہر، ڈاکٹر ایم ایچ آئی نعمانی نے بوکے اور گلدستہ پیش کرکے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور اپنی اپنی تقریر میں انسٹی ٹیوٹ کے اغراض ومقاصد اور عزائم کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ہارون رشید نے ادارہ کے افتتاح پر منتظمین کو مبارکباد دی اور نیک دلی اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے حالات کے پس منظر میں پارا میڈیکل کورسیز کی اہمیت واضح کی اور توقع ظاہر کی کہ صوبہ بہارجہاں کہ  بدقسمتی سے سب سے زیادہ دواؤں کی کھپت ہورہی ہے۔ طرح طرح کی بیماریوں کا حملہ ہورہا ہے اور اس کی واحد وجہ حفظان صحت کا خیال نہیں رکھنا ہے۔ اس طرح کے اداروں سے ٹرینگ لے کر نکلنے والے افراد لوگوں کا غم ہلکاکریں گے اور زخموں پر مرہم لگانے کے قابل ہوں گے۔ چیئرمین نے شرکاء سے کہا کہ پڑھے لکھے طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کے دبے کچلے اور سہولیات سے محروم لوگوں کی مدد کو آگے بڑھیں اور ان کی بہتری اور اصلاح کی فکر کریں۔ مہمان اعزازی پروفیسر ایم نہال نے بھی اپنی تقریر میں ادارہ کے تابناک مستقبل اور کامیاب سفر کی دعائیں دی اور بڑوں کا قول نقل کرتے ہوئے ادارہ کو پروان چڑھانے کے دوران آنے والی دشواریوں کا ذکر کیااور اس پر قابو پانے کی راہیں بتلائیں۔ اپنی صدارتی تقریر میں ڈاکٹر آر آر پرساد نے شاعرانہ لہجہ میں قوم وملک اور سماج کی خدمت کے جذبہ سے کام کرنے کا مشورہ دیا اور ادارہ کی دن دونی رات چوگنی ترقی کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ سجاد احمد (سی ای او میکسی مائنڈ) کے کلمات تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر شاکر خلیق، ایڈوکیٹ صفی الرحمن راعین، ڈاکٹر رضوان حیدر، ڈاکٹر منظر سلیمان،ماسٹر نظیر احمد، اسرار الحق لاڈلے، پروفیسر اشوک سنگھ، ڈاکٹر حنا آرزو، ڈاکٹر عقیل صدیقی، ڈاکٹر اظہر سلیمان، نثار احمد، لئیق منظر واجدی، فردوس علی ایڈوکیٹ، عرفان احمد پیدل، جمیل اختر،ڈاکٹر تنویر احمد کے علاوہ صدیقہ خاتون اور آرتی کماری سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here