احمدی اسکول فار ویژولی چیلنجڈ میں موسیقی کی محفل سجائی گئی

0
1396
ڈاکتر اسفر وحمیدہ طارق طلبار کو ایوارڈ سے سرفراز کرتے ہوئے
All kind of website designing
علی گڑھ، 18؍ستمبر2017: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کی پیدائش کے دو سو برس مکمل ہونے کے موقع پر احمدی اسکول فار ویژولی چیلنجڈ کی جانب سے ’’شام ترنم‘‘ کے نام سے موسیقی کی ایک محفل سجائی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی وائس چانسلر کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے شرکت کی۔پروگرام میں مختلف جماعت کے اسکول کے بچوں نے غزلیں سناکر سامعین کا دل جیت لیا۔ اسکول کے موسیقی کے استادمسٹر سراج الدین شیخ نے اپنی مترنم آواز میں غزل سناکر سامعین کو مسحور کردیا۔ ستار کے استاد مسٹر رفیع،مسٹر شمیم اورمسٹر معراج نشاط نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر تان سین سنگیت مہاودیالیہ کے ڈائرکٹر استاد شمس الدین شیخ نے اپنے کمال فن سے محفل میں چار چاند لگائے۔ یونیورسٹی اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر اسفر علی خاں نے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول کے بچوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ محترمہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہاکہ میں پہلی باراس اسکول میں آئی اور بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئی۔ پروگرام کی نظامت اردو کے استاد نیاز احمد خاں نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر اے آر قدوائی، اے ڈی ایم سٹی مسٹر شیام بہادر، پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر محمد پرویز اور دیگر اسکولوں کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here