مہاراشٹرا حکومت جلگاؤں حادثے میںہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپیے معاوضہ دے گی

0
836
All kind of website designing
ممبئی ، (ایجنسی)۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جلگاؤں ضلع میں پیر کے روز ٹرک حادثے میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے لواحقین کو دو۔دو لاکھ روپیے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس واقعے میں تمام زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو-2 2 لاکھ روپیے اور جلگاؤں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50000 روپیے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
واضح ہو کہ جلگاؤں حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔اتوار۔ پیر درمیانی شب تقریباً ایک بجے کن گاوں کے قریب پپیتے سے بھر ا ٹرک پلٹ گیا ۔ اس واقعے میں شیخ حسین شیخ مسلم مانیار (30) ، سرفرازقاسم تڑوی (32) ، نریندر وامن واگھ (25) ، دگمبر مادھو سپکالے (55) ، دلدار حسین تڑوی (20) ، سندیپ یوراج بھالے راو (25) ، اشوک جگن واگھ (40) ، درگا بائی سندیپ بھالے راو (20) ، گنیش رمیش مورے (05) ، شاردا رمیش مور ے(15) ، ساگر اشوک واگھ (03) ، سنگیتا اشوک واگھ(35) ، سومن بائی شالک انگلے (45) ، کملا بائی رمیش مورے (45) اور سنوبرر حسین تڑوی (53) کی موت ہوگئی ۔ واقعے میں دو زخمیوں کا علاج یاول سول اسپتال میں ہو رہا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here