جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نئے صدر کو مفتی عبدالرحمان مظاہری نے دی مبارکبادی
۱۶؍ جنوری ۲۰۱۸ء پریس ریلیز
جمعیۃ علماء ضلع گڈا کے صدر مفتی عبدالرحمان مظاہری بانی و مہتمم جامعہ محمود العلوم اسنبنی گڈا نے آج یہاں گڈا میں ایک پریس کانفرنس میں۱۴؍ جنوری ۲۰۱۸ کو رانچی میں ہوئی جمعیۃعلماء جھارکھنڈ کے اراکین منتظمہ کی میٹنگ میں کثرت رائے سے چنے گئے نئے صدر مولانا اسرارالحق مظاہری چتراوی کو ، مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کثرت رائے سے مولانا کا انتخاب عمل میں آیا ہے ،جو غیبی تائید کا واضح اشارہ ہے۔جمعیۃ علماء ہند کے حوالے سے قدرت کا یہی اشارہ دیکھنے کو ملا ہے کہ یہ جماعت صالحیت کے ساتھ ساتھ صلاحیت اور صلاحیت کے ساتھ ساتھ صالحیت والے افراد ہی عہدے کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں، لہذا مولانا کا بحیثیت صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ منتخب کیے جانے سے یہ کہاجاسکتا ہے کہ ان کے اندر صالحیت کے ساتھ ساتھ اس عہدے کے فرائض کو بہ خوبی نبھانے کی صلاحیت بھی ہے۔ مفتی عبد الرحمان نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مولانا ازہر صاحب سابق صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے دوران ٹرم انتقال ہوجانے سے جمعیۃ کی جو خدمات سست روی کی شکار ہوگئی تھیں، ہمیں قوی امید ہے کہ یہ نو منتخب صدر مولانا مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے کاموں اور خدمات کو آگے بڑھائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ کے جن اضلاع میں تعلیمی انحطاط ہے، وہاں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے اور جن جن علاقوں میں روز بروز ایمان کے قزاق قادیانی مشنریوں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں، وہاں ترجیحی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انھوں نے دوبارہ صدر محترم کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نئی صدارت کی قیادت میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ مفتی مظاہری نے مولانا ازہر صاحب مرحوم سابق صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے صاحبزادے مولانا محمد مہتمم مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی کو بھی بہ اتفاق رائے نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ چنے جانے پر مبارک بادی دی اور ان کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ پریس کانفرنس میں مرکزی جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا محسن اعظم قاسمی، مولانا محمد یاسین قاسمی مرکز دعوت اسلام جمعیۃ علماء ہند ،مولانا ہلال قاسمی، جناب جاوید عرف ببلو الیکٹرانک اور قاری محمود موجود تھے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں