نئی دہلی:۱۶؍اکتوبر : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ منعقدہ ۱۰؍ستمبر ۲۰۱۷ء بھوپال میں ارکان عاملہ نے اتنے بڑے ملک میں اور میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر بورڈ کے کئی ترجمان متعین کرنے کے سلسلہ میں اتفاق رائے سے صدر بورڈ اور جنرل سکریٹری صاحبان کو اختیار دیا تھا۔حضرت صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جنرل سکریٹری کے مشورہ سے میڈیا سے بورڈ کی ترجمانی کے لئے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ کو مسلم پرسنل لا بورڈ کو پہلے کل ہند ترجمان مقرر فرمانے کا اعلان ۱۵؍ستمبر ۲۰۱۷ء کوکیا تھااور اب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی حیدرآباد کو بھی بورڈ کا ترجمان مقررفرکیا گیا ہے اور انہی دونوں کو تمام معاملات و مسائل میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے نمائندگی کا حق و اختیار حاصل ہوگا۔جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داروں سے گذارش کی ہے کہ وہ بورڈ کی طرف سے نمائندگی کے لئے ان حضرات سے رابطہ کریں۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں