لال گنج (اعظم گڑھ) :ملت اسلامیہ کی دینی تعمیرو اصلاح مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے اور اس لئے اہل ایمان دنیا میں کہیں بھی رہتے بستے ہیں وہ اپنی اور اپنے معاشرہ کی اصلاح کی فکر ضرور کرتے ہیں۔موجودہ دینی بے راہ روی اور شریعت سے لاعلمی کے ماحول میں ملت اسلامیہ کے عوام الناس کو اپنے دین و ایمان کی سلامتی کیلئے اس قسم کے اصلاحی جلسوں اور کانفرنسوں کی شدید ضرورت ہے۔مقام خوشی ہے کہ اسی اہم اصلاحی ذمہ داری کو پوراکرنے کی غرض سے لال گنج ،اعظم گڑھ کے تحت کٹولی خورد کے مدرسہ معارف الاسلام میں ایک عظیم الشان اجلاس عام مورخہ13اپریل2018بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد کیاجارہا ہے ،جس کی تیاریاں لگ بھگ پوری کی جاچکی ہیں۔اس سلسلے میں مدرسہ معارف الاسلام میں آج ذمہ داران اجلاس کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی اور اجلاس عام کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت مولانا علاؤ الدین ناظم مدرسہ نے کی ۔اس موقع پر محمد عاطف ،عاشق علی ،ماسٹر طلحہ،سرفراز احمد اورمحمد اعظم وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔اجلاس عام کی صدارت مدرسہ کے صدرالمدرسین حافظ محمد اکرام فرمائیں گے۔جبکہ اجلاس عام میں مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کے استاذ حدیث مولانامحبوب عالم قاسمی،اور مفتی محمد یاسراستاذ حدیث مدرسہ احیاء العلوم مبارک پور وغیرہم کا خصوصی خطاب ہوگا۔نظامت کے فرائض مولانا محمد ثاقب قاسمی ،مدرسہ معارف الاسلام کٹولی خوردانجام دیں گے۔ذمہ داران اجلاس نے اس ہم دینی ودعوتی اجلاس عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکرعلماء کرام کے خطاب سے مستفید ہونے اور ثواب دارین حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں