نئی دہلی ۔۲۰ جولائی: رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ ۲۹؍ ذی قعدہ۱۴۴۱ھ بمطابق۲۱؍جولائی۲۰۲۰ء بروزمنگل بعد نمازمغرب مرکزی دفتر واقع مسجد عبد النبی،1۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ۲۱؍جولائی بروز منگل شام بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی پوری کوشش کریں اور اس دینی فریضہ کا اہتمام کریں۔ رئویت اور عدم رئویت دونوں صورتوں میں دفتر امارت شرعیہ ہند ،1۔بہادر شاہ ظفر مارگ ،نئی دہلی کو فوری مطلع کریں۔اگر رئویت عام نہ ہو اور کچھ لوگ چاند دیکھیں تو چاند دیکھنے والے حضرات شہادت بہم پہونچائیں تاکہ آپ کے تعاون سے رئویت ہلال کمیٹی صحیح تاریخ کا بروقت اعلان کر سکے۔ رابطہ کے لئے ٹیلیفون 011-23317729,اور,9968445753 7838777988نوٹ فرمالیں۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں