نئی دہلی(محمد ارسلان خان )
گزشتہ شب بروز ہفتہ عالمی تبلیغی جماعت شوری کے رکن حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ کا اچانک انتقال ہوگیا۔مولانا کی عمر تقریباً 90 سال تھی، مولانا نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ کیلئے وقف کر دی تھی اور ایک زمانے تک مدرسہ کاشف العلوم مسجد بنگلہ والی میں درس حدیث دیتے رہے مولانایعقوب ؒ نے حضرت جی ثانی مولانا محمد یوسفؒ اور حضرت جی ثالث مولانا انعام الحسن ؒ کے ساتھ طویل زمانہ گزارا ۔پسماندگان میں7 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ۔ جنازہ کی نمازآج بعد نماز ظہر حضرت مولانا زبیر الحسن صاحبؒ کے صاحبزادے اور عالمی تبلیغی شوری کے رکن مولانامحمد زہیر الحسن نے پڑھائی۔اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اہم شخصیات میں مولانا جعفر سہارنپور، مفتی محمد صالح سہارنپور،مولانا صہیب الحسن، مولانا خبیب الحسن، مولانا ریاض احمد،مولانا أحمد مڑھی ، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشیں ناظم علی نظامی ،مولانا مفتی محمد طیب احمد وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں