پی ایم مودی نے سورت حادثے پر کیا غم کا اظہار،پسماندگان کو دو لاکھ معاوضہ کا اعلان
سورت، (ایجنسی): سورت میں کم مانڈوی اسٹیٹ ہائی وے سے متصل نالے پر سورہے مزدوروں پر ڈمپر پلٹنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی۔ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ معلومات کے مطابق ، تمام مزدور راجستھان سے تھے۔ڈمپر الٹنے کے باعث گٹر کے کورپر سورہے12 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچنے والوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شمیر اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ایک کی دوران علاج موت ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ مرنے والوں میں راکیش روی چند ، شوبھنا راکیش ، دلیپ ٹھاکرا ، نریش بلو ، وکیش مہیڈا ، رجیلہ مہیڈا ، مکیش مہیڈا ، لیلا مکیش ، منیشا ، چمپا بلو ، ایک دو سالہ بچی اور ایک سال کا لڑکا شامل ہیں۔سینئر افسران سمیت پولیسکی ٹیم موقع پرپہنچ گئی ہے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور نشہ میں پایا گیا تھا۔بنسوارہ کے کشمال گڑھ کے رہائشی مزدوروں کے پانچ چھ خاندان گذشتہ پانچ سالوں سے پالوڈ کے قریب رہ رہے ہیں۔ پیر کی شب 12 بجے کے لگ بھگ ، ڈمپر کا ڈرائیور کم سے مانڈوی جارہا تھا کہ گنے سے بھرے ہوئے ٹر یکٹر سے ٹکرانے کے بعد ، ڈمپر ڈرائیور نے اسٹیئرنگ پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور سوئے ہوئے 20 مزدروں کو کچل دیا۔ ٹریکٹر سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر لگا تھا۔ اس حادثے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکار ان لاشوں کو اسپتال لے گئے۔اس واقعے میں چھ ماہ کی بچی کے والدین سو رہے تھے جب ڈمپر نے فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں سمیت لڑکی کے والدین کو کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑگئے۔ لاشوں کے درمیان بچی کا رونا سن کر پولیس اہلکار بھی جذباتی ہوگئے۔ دریں اثنا گجرات کے سورت میں پیر کے روز ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ کم روڈ پر ڈمپر نے ایک بچے سمیت 22 افراد کو کچل دیا۔ 15 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ 3 زخمی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ کو تسلی دی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سورت ٹرک حادثے میں لوگوں کی زندگی کازیاں افسوسناک ہے۔مہلوکین کے لواحقین سے میری تعزیت۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔مہلوکین کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں