نئی دہلی : مسیح الملک حکیم اجمل خان میمورئل سوسائٹی و ریکس ریمیڈیز چیری ٹیبل ٹرسٹ کے زیر اشتراک ایک تاریخی تقریب و تقسیم ایوارڈ بیادگار یونانی ڈے مسیح الملک حکیم اجمل خاں مرحوم کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر لودھی روڈ پر منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ملک کے مختلف حصوں سے مایہ ناز مہمانان طب یونانی کے فارغین،دوا ساز اداروں ، اطباء، طلباء نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی عالی جناب رام داس اٹھاولے وزریر مملک برائے سماجی انصاف تھے اور مہمان اعزازی عالی جناب سید ظفرالاسلام صاحب قومی ترجمان بھاجپا و ڈائریکٹر ایئر انڈیاتھے۔ اس پروگرام کے مہمانان ذی وقار حکیم عبدالحلیم ، چیئرمین ریکس ریمیڈیز، جناب سراج الدین قریشی، چیئر مین انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اور پروفیسر اخترالواسع وائس چانسلرلر، مولانا آزاد یونیورسٹی ، جودھ پورتھے۔پروگرام کی صدارت کے فرائض جناب ڈاکٹر سید فاروق صاحب نے انجام دی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے نے کہا کہ طب یونانی ہندوستانی طب بن چکی ہے اور وزارت آیوش میں شامل ہے ۔ حکومت ہند اس طرف کافی توجہ دے رہی ہے ۔ بھاجپا کے قومی ترجمان عالی جناب سید ظفر الاسلام صاحب نے مسیح الملک حکیم اجمل خاں میمورئل سوسائٹی کے اراکین کو مبارکباد دی کہ سوسائٹی پچھلے پچیس سالوں سے یہ تقریب منعقد کر رہی ہے۔یہ مرحوم حکیم اجمل خاں صاحب کو ایک سچا خراج عقید ت ہے ۔ سوسائٹی کے مطالبات کو ہم حکومت ہند تک پہنچانے کی کوشش کریں گے اور طب یونانی کے فروغ کیلئے جو بہتر عمل ہو سکتا ہے اس کے لئے کوشش کی جائے گی۔
سوساٹی کے بانی و جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اسلم جاوید نے یونانی کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ہر بار کی طرح حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج قرول باغ کو مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے نام پر آیورویدک اینڈ یونانی یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔ یہ مطالبہ ہم تقریباً ۲۵ سال سے کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ پیغام ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچے اور یہ حکومت یہ مطالبہ پورار کرے اور یونانی کو درپیش مسائل چاہے وہ طلبہ کے ہوں کالجوں کے ہوں اساتذہ کی کمی ہو دواؤں کی قلت ہو یا دواساز اداروں کے مسائل ہوں ان سب پر غور کرے اور ان کے مطالبات کو پورا کریں۔
اس پُر وقار تقریب میں مندرجہ ذیل حضرات کو حکیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ برائے 2017 سے نوازا گیا۔ایوارڈیافتگان میں حکیم خورشید احمد شفقت اعظمی،حکیم وسیم احمد اعظمی لکھنؤکو بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات،حافظ مسرور احمد،بھیونڈی مہارشٹر کوبیسٹ یونانی وآیور ویدک ڈرگس مارکیٹنگ،پروفیسرعاصم علی خان ،نئی دہلی بہترین طبی خدمات ، مسٹر سید اشرف کریم،سی ای اوہوٹون مہاراشٹراکو ایکسلینس ایوارڈبرائے ایچ آئی وی دواسازی ،ڈاکٹر ایس شریف،بنگلورو کو بیسٹ ہولسٹک فزیشین،ڈاکٹر محمد رفیع حیدر شکیب،صدر یونانی میڈیکل ایسو سی ایشن حیدرآباد کو بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات ، مسٹر چنگیز رانا سرکار،سی ای او سرکار ڈسپنسری بنارس کو بیسٹ آیورویدک کلینک،حکیم بقائیز میڈی کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ،نئی دہلی کو بیسٹ یونانی ڈرگس مینو فیکچرنگ ، ڈاکٹر افروز فاطمہ،عافیہ حیدر ہیلتھ کیئربنگلوروکو بیسٹ یونانی کلینک،حکیم محمد نوشاد صد یقی ، ریکس یونانی دواخانہ دہلی کوبیسٹ یونانی کلینک ،مسٹرمحمد علی خان،ریکس ریمیڈیز کو بیسٹ منجمینٹ آف مارکیٹنگ ،مہاراشٹرا وکرناٹک،گجرات ،آندھراپردیش وتلنگانہ، ڈاکٹر سہیل مرزا ،امروہہ،بیسٹ یونانی فزیشین،ڈاکٹر سنیل کول،جموں اینڈ کشمیر،بیسٹ یونانی فزیشین،مسٹرعبدالہادی مجاہد،حیدرآبادبیسٹ یونانی اینڈآیورویدک ڈرگس مار کیٹنگ ،مسٹر شیخ نسیم حسین،احمدآباد کوبیسٹ یونانی اینڈآیورویدک ڈرگس مارکیٹنگ ،مسٹر سید ثاقب پاشا،بنگلورو،بیسٹ یونانی اینڈآیورویدک ڈرگس مارکیٹنگ،مسٹر عار ف محمد برا ئے فروغ انسانیت بذریعہ پرنٹ میڈیا، مسٹرسید اکرم رحمان ،الکٹرانک میڈیا(اردو) ایوارڈ سے نوازے گئے۔
اس پُر وقار تقریب میں ہندوستان کے ہر گوشہ سے مندوبین نے شرکت کی، جس میں قابل ذکر جناب طبیب نجم ریحان صاحب زادہ ، قومی سیکریٹری حکیم اجمل خان میمورئل سوسائٹی، جناب تنور حاذق صاحب، سی ای او، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، جناب عاقل قریشی صاحب، ممبر ایڈوائیزری بورڈ، جناب شمشاد احمد صاحب، ڈائریکٹر ،ریکس ریمیڈیز لمٹیڈو چیئرمین استاقبالیہ کمیٹی ،ریکس ریمیڈیز کے ڈائریکٹر حضرات ، یونانی میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور صحافیوں و معتبر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر سوسائٹی جناب ڈاکٹر محمد عمران صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں