تحریک مزاحمت نے اپنا یوم تاسیس ’یوم اتحاد‘ کے طور پر منایا

0
675
All kind of website designing

نئی دہلی،18فروری (محمد راسلان خان):
تحریک مزاحمت (ریزسٹینس موومنٹ) نے آج اپنا 34واں یوم تاسیس ’ یوم اتحاد ‘ کے طور پر منایا۔اس موقع پر تحریک کے کنوینر ڈاکٹر سید مسعود علی کو کارکنان نے شال اور گلدستہ پیش کر کے اُنکا پر زور طریقہ استقبال کیا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود علی نے سب سے پہلے پلوامہ حملے میں40سے زائدنوجوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا ذکر کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ، اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سے 34سال پہلے18فرور ی1985کے دن تحریک مزاحمت (ریزسٹینس موومنٹ) کا قیام عمل میں آیا تھا اور تب سے ہی تحریک اپنے محدود وسائل کے با وجود ، غریب، کمزور، محروم اور اقلیتوں کے حق اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی پوری شدت کے ساتھ آواز بلند اور جہدو جہد کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ آج ہم تحریک کے 34ویں یوم تاسیس کو ’ یوم اتحاد‘ کے طور پر اسلئے منا رہے ہیں کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ ملک و ملت کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے ’اتحاد’ بنیاد ی ضرورت ہے ۔ انھوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ ملی قیادت اور سیاسی جماعت کی قوت سے محروم مسلمانوں کے درمیان مسلم مخالف عناصر 72فرقوں کے بہانے مسلکی انتشار کی آگ بھٹکانے کی سازش کرتے رہے ہیں تعلیمی اور سیاسی بیداری کی کمی کیوجہ سے مسلمان آسانی سے مخالفین کا شکار بھی جانے ان جانے بنتے رہے ہیں اور یہاں تک کہ گزشتہ70 سالوں میں مسلمان سیاست میں بے اثر اور بے وقعت ہوکر حاشیہ پر آگئے ہیں۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ لیکن اب ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرکے متحد ہوکر اپنی طاقت کا احساس دلانا ضروری ہے نہیں تو آنے والے وقت میں بھی سماجی ذلت اور نفرت اور مصائب و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر مسعود علی نے کارکنان سے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر کمزور اور محروم عوام کی حقوق کی لڑائی پوری مستعدی کے ساتھ لڑنے کی تلقین و اپیل کی ۔ تقریب میں صحافی محمدغفران آفریدی،محمد بلال عرف نیتا جی، محمد حفیظ، محمد عامر، حاجی محمد اقبال ، محمد دلشاد، محمد مظاہر سمیت دیگر معززین شخصیات نے شرکت کی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here