ریکس ریمیڈیز نے 22 ویں عیدریکس کے عنوان سے منایاسالگرہ کاتاریخی جشن 

0
1051
عالمی شہرت یافتہ مستند یونانی وآیورویدک دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیز کی 22 ویں سالگرہ کے موقع منائی عید ریکس تقریب میں منعقدہ نکاح مسنونہ ،جبکہ اوپر کی تصویر ریکس فیملی کے بچے اس خوشگوار لمحہ کو انجوائے کررہے ہیں۔۔۔ فوٹو نیا سویرا لائیو
عالمی شہرت یافتہ مستند یونانی وآیورویدک دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیز کی 22 ویں سالگرہ کے موقع منائی عید ریکس تقریب میں منعقدہ نکاح مسنونہ ،جبکہ اوپر کی تصویر ریکس فیملی کے بچے اس خوشگوار لمحہ کو انجوائے کررہے ہیں۔۔۔ فوٹو نیا سویرا لائیو
نئی دہلی (نیا سویرا لائیو) ریکس ریمیڈیز کا قیام 15 مئی 1995 ؁ء کو 5افراد کے ذریعہ 5 دواؤں کے ساتھ عمل میں آیا تھا۔ آج الحمد للہ 800 سے زائد پروڈکٹس دہلی اور گریٹر نوئیڈا کی 3 جدید فیکٹریوں میں تیار ہو کر سینکڑوں کارکنان کے ذریعہ پورے ہندستان میں پہنچ رہے ہیں۔ ہر سال ریکس ریمیڈیز اپنے قیام کے دن کے موقع پر اپنے تمام کارکنان کو ان کی فیملی کے ساتھ کسی مشہور تفریحی مقام پر دعوت دیتی ہے اور سالانہ جشن مناتی ہے۔ اس سال 22 ویں سالانہ جشن عیدِ ریکس کا انعقاد قرول باغ واقع اجمل خاں پارک میں 7 دسمبر 2017 کو منعقد کیا گیا۔ 
اس موقع پر ریکس ریمیڈیز کے کارکنان اور ان کی فیملی کے 2000ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ریکس ریمیڈیز اپنے کارکنان کی بھلائی کے لئے ہر سال کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہے۔ اس سال ریکس کے سبھی کارکنان کویہ پیش کش کی گئی کہ وہ اس موقع پر اپنی بیٹیوں کا نکاح کرائیں تو ریکس کی جانب سے بیٹیوں کو زیور، برتن و قیمتی جوڑے کے تحائف کے ساتھ ساتھ ان کے 100 متعلقین مہمانوں کی پرتکلف ضیافت بھی کی جائے گی۔ الحمد للہ اس سال 2 بیٹیوں کا نکاح عمل میں آیا۔ ان میں سے ایک یتیم لڑکی کی سرپرستی جناب شعیب اکرم صاحب کی طرف سے کی گئی۔ یہ مبارک نکاح مسنونہ مسجد فتح پوری کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے پڑھایا۔ اس موقع پر ہزاروں کارکنان کے بیوی بچوں کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے متعدد معزز حضرات بھی موجود رہے جیسے کہ جناب مولانا عمیر الیاسی صاحب، جناب مولانا رفیق قاسمی صاحب، حضرت مولانا بلال صاحب، حضرت مولانا نجم الحسن تھانوی صاحب، جناب سراج الدین قریشی صاحب، جناب تنویر حاذق صاحب، جنا ب محسن دہلوی صاحب، مولانا محمود دریابادی صاحب، حافظ مسرور صاحب، کالی چرن کھنڈیلوال صاحب، ڈاکٹرخواجہ ایم شاہد صاحب وغیرہ اور بہت سے متعدد افراد ۔
پروگرام کا آغاز شام ساڑھے پانچ بجے ہوا، کارکنان اور ان کے بیوی بچوں کے لئے انواع و اقسام کے مشرو با ت و چاٹ پکوڑے وغیرہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈنر کا انتظام کیا گیا تھا۔ پانچ بجے ہی ریکس فیملی کے سبھی افراد اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پہنچنے لگے تھے۔ سبھی لوگ پورے سال اس موقع کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ اس موقع پر بچوں کو نئے کپڑوں میں خوش ہوتے اور کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے کارکنان کی اسی خوشی کیلئے ریکس ریمیڈیزہر سال اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔اس موقع پر ریکس ریمیڈیز کے سبھی ڈائیریکٹر حضرات بھی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنے تمام کارکنان کی فیملی سے فرداً فرداً ملنے کا اہتمام کرتے ہیں۔انشاء اللہ یہ پروگرام اور شادیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔یاد رہے ریکس ریمیڈیز ہندوستان کی انڈیاز موسٹ ٹرسٹید کمپنی 2017 کے ایوارڈ سے بھی سرفراز کی گئی ہے۔ 

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here