فروغِ اردو زبان ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام 26 اکتوبر کوآل انڈیا مشاعرہ

0
1694
All kind of website designing

ہاپوڑ،نیا سویرا لائیو:گنگا جمنی تہذیب کے علم بردار بابائے ارد ومولوی عبد الحق کی سرزمین ہاپوڑ میں مشاعروں کی روایات کو برقرار رکھنے اور نسلِ نو کو اردو ادب سے آشنا کرنے کیلئے اربا ب علم و فن اور محبانِ اردو ہاپوڑ نے مٹتی ہوئی تہذیب کو زندہ رکھنے اور نسلِ نو کی اردو زبان سے وابستگی اور حفاظت کو یقینی بنانے اور اردو ادب کی آبیاری کرنے کیلئے حسبِ روایت فروغِ اردو زبان ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ و افکارِ جالب کا رسم اجرا، مورخہ 26 اکتوبر 2019 بروز ہفتہ 8 بجے شب بلندشہرروڈ پر واقع آئی ایم آئی ٹی کالج میںانعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ جانکاری مشاعرہ کنوینر انور غازی آبادی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ مشاعرہ کی صدارت نور محمد قریشی کریں گے، جبکہ شمعِ فروزاں کی رسم معروف تاجرو علم دوست حاجی یاسین قریشی ،نائب صدر آل انڈیاجمعیة القریش ادا کریں گے اور نظامت کے فرائض فاخر ادیب انجام دیںگے۔ مہمانِ خصوصی کے طور رعبد الماجد نظامی ایڈیٹر ان چیف ہند نیوز نئی دہلی شرکت کررہے ہیں۔جن شعرا کی شرکت متوقع ہے ان میںنواز دیوبندی ، جو ہرکانپوری ، بجیندر سنگھ پرواز، ہاشم فروزآبادی، کاوش رودولوی ، سجاد جھنجھٹ، احمد علوی، خورشید حیدر، ارشد ندیم ، ارشاد احمد شرر، حسنین دلکش، عاکف شجاع اور شاعرات میں نسیم نکہت،نکہت امروہوی اور علینا عطرت کے نام شامل ہیں ۔ان کے علاوہ چندمقامی شعرا بھی اپنا کلام سنائیں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here