پیسہ وصولی کی وجہ سے زیرو مائل پر لگتا ہے جام :بی جے پی

0
899
File photo
File photo
All kind of website designing

کونسل میں بھاجپا لیڈران نے حکومت کو کٹگھرے میں کھڑا کیا

پٹنہ ،ایجنسی :دارالحکومت پٹنہ میں آنے جانے والوں کو ہونے والی دشواریوں کے مدنظر بہار قانون ساز کونسل میں آج زیرو مائل پر شدید جام کا مسئلہ اٹھایا گیا۔ سوال و جواب کے دوران بہت سارے ممبروں نے الزام لگایا کہ پٹنہ آنے جانے والوں کو ٹریفک کی مار کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوال و جواب کے دوران معاملہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے ایم ایل سی نول کشور یادو نے کہا کہ زیرو مائل کے علاقے میں سڑک کی چوڑائی کے باوجود لائن سے بھاری گاڑیوں کی قطار ہے اس سے جام کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ نول کشور یادو نے کہا کہ جام کی وجہ یہ ہے کہ پولیس پیسہ جمع کرتی ہے پیسے وصولی کی وجہ جام لگتا ہے ۔ اس معاملے میں وزیر سڑک تعمیرات نتن نوین نے کہا کہ ہر ضلع سے نکلنے والے بائی پاس اور زیرو مائل میں جام نہ لگے اس کے لئے ایکشن پلان بنائیں گے اور اس مسئلے سے نجات دلوانے کی کوشش کریں گے نول کشور یادو نے ایوان میں کہا کہ پٹنہ سے باہر جاتے ہوئے جام کا مسئلہ ایسا ہے کہ دولہا بھی جام میں پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی شادی بھی نہیں ہو پاتی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here