سی بی آئی کیس میں سابق وزیر منجو ورما جوڑے کی مشکلیں بڑھیں

0
1122
منجو ورما فائل فوٹو
All kind of website designing

خصوصی جج کی عدالت میں منگل سے ہی چل رہی ہے بحث، جمعرات کو ہوگا حکم

بیگو سرائے، 23 اکتوبر (نیا سویرا لائیو / ہ س)۔ سی بی آئی کے ذریعہ درج آرمس ایکٹ کے معاملے میں بہار حکومت کی سابق وزیر اور چےریا وریارپور کی موجودہ ممبر اسمبلی منجو ورما اور ان کے شوہر چندرشیکھر ورما کی مشکل ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کے روز ان دونوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کا حکم جاری ہو جائے گا۔
ایم پی اور ایم ایل اے کے معاملات پر عملدرآمد کے لئے قائم خصوصی عدالت کے جج دیپک بھٹناگر کی عدالت میں منگل کے روز ہی چارج شیٹ قائم کرنے پر حکم جاری کیا جانا تھا لیکن منجو ورما کے ایڈووکیٹ للن کمار کے ذریعہ ڈسچارج درخواست دائر کئے جانے کے بعد اس پر بحث شروع ہو گئی اور بدھ کے روز بھی مدعا علیہان کی جانب سے بحث جاری رہی۔ اس وجہ سے اب جمعرات کو اس معاملے پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی جیل میں بند رہنے کے دوران منجو ورما نے آرمس ایکٹ میں الزام قائم نہیں کرنے کو لے کر کئی پوائنٹس کے ساتھ کورٹ میں فریاد کی تھی لیکن الزام کی حمایت میں کافی ثبوت ہونے کی وجہ سے ڈسچارج درخواست خصوصی کورٹ کے جج دیپک بھٹناگر نے مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ سے دونوں میاں بیوی کو ضمانت ملی تھی۔
واضح ہو کہ مظفر پور شیلٹر ہوم آبروریزی سانحہ میں ان کے شوہر چندر ورما کا نام سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی طرف سے سوال اٹھائے جانے پر آٹھ اگست 2018 کو منجو ورما کو وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا جس کے بعد مظفر پور سانحہ کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی کی ٹیم نے 17 اگست 2018 کو منجو ورما کے نصف درجن سے زائد مختلف ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے ماری کی تھی۔ اس میں کہ منجو ورما کی سسرال بیگو سرائے کی ارجن ٹول شری پور واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماری میں سی بی آئی کو گھر سے اہم کاغذات کے ساتھ ایک باکس سے انساس اور ایس ایل آر سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کی 50 گولیاں ملی تھیں۔ بڑی مقدار میں اورممنوعہ ہتھیاروں گولی کو دیکھ کر چونکی سی بی آئی نے فوری کئی سطحوں پر تحقیقات کی اور سی بی آئی ڈی ایس پی امیش پرساد نے سابق وزیر منجو ورما اور ان کے شوہر چندرشیکھر ورما کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت چےریا وریارپور تھانہ میں معاملہ درج کرایا تھا۔ گولی کے معاملے میں کہا گیا تھا کہ یہ حفاظت میں لگے جوانوں کے ہیں، لیکن تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ اس کام پر مامور پولیس اہلکاروں کو الاٹ کی گئی گولیاں نہیں ہیں۔ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا تو وہاں سے ملی سخت پھٹکار کے بعد شوہر کے بعد منجو ورما کو بھیخود سپردگی کر جیل جانا پڑا تھا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here