سمیع اللہ خان
یہ اخلاق سلمانی نام کا شخص ہے، یہ روزگار تلاش کرنےپانی پت گیا تھا، وہاں اس نے پانی طلب کیا، پانی کے بدلے بھیڑ نے اسے گھیر کر مارا، مار مار کر ادھ مرا کردیا ، پھرایک جگہ لے کر گئے اور وہاں پھر ” آرا مشین ” سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ، لہولہان حالت میں اسے ریلوے ٹریک پر پھینک دیا گیا، یہ نفرتیں زہر کے جرائم ہیں، مسلمانوں کے خلاف مستقل مزاجی سے حکومت و میڈیا کی سطح سے جو اسلامو فوبیا پھیلایا گیا وہ راسخ ہوکر چھلک رہا ہے۔
انصاف کون دےگا ، جبکہ سپریم کورٹ کے کہنے پر بھی مودی سرکار ماب لنچنگ کے خلاف قانون سازی نہیں کررہی ہے۔ البتہ وہ طلاق اور مسلمانوں کی شہریت کے خلاف قانون سازی کے لیے لالچی نظر آرہی ہے اور ان کا عرصہ حیات تنگ کردینے کے لیے روز کوئی نہ کوئی سازش تیار کرنے میں سرگرم ہے۔
ایک ہفتے میں یہ چوتھی لنچنگ ہے، ہندوتوا کے مجرمانہ زہر سے لبریز جنونی بھیڑ بھوکے اورپیاسے درندوں کی طرح تانڈو مچاتی ملک میں بزدلانہ ظلم کا ننگا ناچ کررہی ہے۔ قانون مجبور ہے، جمہوریت لاچار، پولیس غلام، وزراء محظوظ ہورہے ہیں اور مظلوم لوگ بزدل بنے ہوئے اپنی اپنی باری کا انتظار کررہےہیں۔ ابھی بھی وقت ہے ،خدارا جاگ جائیے ۔ورنہ دیکھتے رہئے کہ پے در پے ہجومی دہشت گردی / لنچنگ کا سلسلہ پھر سے تیز ہورہا ہے۔ دادری کے اخلاق احمد سے شروع ہونے والی ہندوتوائی واردات پانی پاپت کے اخلاق سلمانی تک درندگی بڑھاتی پہنچی ہے، لنچنگ کے سَنگھی مجرم آزاد ہیں، کہیں ان کی پوجا ہوتی ہے کہیں استقبال،یہ ہے مودی اور امیت شاہ کی قیادت میں آر۔ایس۔ایس کا نیا انارکی والا ہندوستان۔ ماب لنچنگ کےخلاف جتنی دیر سے اٹھو گے ،اتنی زیادہ لاشوں کا بوجھ اٹھانا پڑےگا…
ظالموں کی طرف سے خوف اور نفرت تیزی سے پھیلائی جارہی ہے، وہ زمین پر نفرت کا بازار گرم کرواکے تمہارے خلاف قتل و غارت برپا کروا رہے ہیں۔ دوسری طرف ان کی ایجنسیاں سسٹم میں کمال چالاکی سے تمہارے حقوق غصب کرنے ،تمہیں حریت سے محروم کرنے اور ” قابلِ ڈٹینشن ” بنانے کے لیے انتھک محنت کررہیہیں، وہ اپنے ہدف سے قریب اور تم مہیب خطرات سے بالکیہ بے پروا، اپنے لیے گڑھے کھودنے میں منہمک اور مدہوش ہو۔خدارا مستعدی اور بیدار مغز ہونے کا ثبوت دو ور نہ آج اس کی تو کل تمہاری باری ہے۔ اپنا نمبر آنے کاانتظار کرو اور گیدڑوں کی بھیڑ کا تماشا دیکھتے رہو۔ _
[email protected]
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں