فرنیچر مارکیٹ کا جائزہ لینے پہنچا ایم آئی ایم کا وفد

0
791
All kind of website designing

شاستری پارک آتشزدگی حادثے پر دہلی حکومت کی خاموشی سے اس کا مسلم اور غریب مخالف چہرا بے نقاب ہوگیا

نئی دہلی : شاستری پارک فرنیچر مارکٹ میں آگ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کاایک وفد 13اپریل کی شام جائے حادثے پر پہنچا۔وفد کی قیادت دہلی مجلس کے سیکریٹری جنرل بلیغ نعمانی نے کی ۔وفد میں شاداب الیاس ،اصغر انصاری،نعیم اصغر اورناصر سیفی شامل تھے۔وفد نے متاثرین سے ملاقات کی ۔متاٗثرین نے وفد کو بتایا کہ 300سے زائد دوکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔یہ تمام دکانیں کرائے پر تھیں، اس لیے کرائے داروں کاکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارکیٹ میں آگ لگے ہوئے کئی دن ہوگئے ہیں، لیکن دہلی حکومت کی طرف سے ابھی تک نہ کسی وزیر نے دورہ کیا ہے اور نہ ہی کسی معاوضے کا اعلان کیا گیاہے ۔آتشزدگی حادثے پر دہلی حکومت کی خاموشی سے اس کا مسلم اور غریب مخالف چہرا بے نقاب ہوگیا ہے۔یہ سرکارغریبوں اور اقلیتوں کی دشمن ہے ۔دہلی میں فساد کرانے والی اور جلتی لاشوں پر سیاست کرنے والی سرکار سے کسی خیر کی امید نہیں ہے ،مجلس کے وفد نے اس پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ دہلی سرکار کی جانب سے الاٹ کی گئی مارکیٹ میں سیکورٹی کا کوئی بند وبست نہیں ہے ۔قاعدے قانون سے چلنے کا دعویٰ کرنے والی سرکار کی جانب سے بغیر کسی تحفظانہ اقدامات کے کس طرح دکانیں الاٹ کردی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل آگ بجھانے والے آلات کار سے لے کر چھوٹے چھوٹے دفاتر تک لازمی قرار دے دیے گئے ہیں ،پھر اتنی بڑی مارکیٹ میں یہ انتظامات کیوں نہیں کیے گئے ،جب کہ مارکیٹ بھی فرنیچر کی ہے، جہاں آگ لگنے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں ۔وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی سرکار کو فورا ً ایک اعلیٰ سطحی وفد بھیج کر نقصانات کا جائزہ لینا چاہئے،دکانداروں کو ان کے نقصان کا معاوضہ ملنا چاہئے ۔معاوضہ دیتے وقت کرایے دار اور مالک مکان دونوں کے نقصان کا خیال رکھا جانا چاہئے ،فی الفور سرکاری فنڈ سے از سر نو دوکانوں کی مرمت کی جائے ،وہاں آگ بجھانے والے آلات لگائے جائیں ،فوری طبی امداد کے لیے کلینک قائم کیا جائے ۔اسی کے ساتھ آتشزدگی کے اسباب کا پتا لگا کر مجرموں کو سزادی جانی چاہئے۔وفد نے آتشزدگی پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث پہلے سے ہی کاروباریوں کو بڑے نقصانا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پر پوری مارکیٹ کا جل کر راکھ ہوجانا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔وفدنے دوکانداروں کوحوصلہ بنائے رکھنے اور صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ متأثرین متحد ہوکر اس مصیبت کا مقابلہ کریں۔وفد نے یقین دلایا کہ مجلس متأثرین کو قانونی مدد فراہم کرے گی اس کے لیے وہ اپنے نقصانات کی تفصیلات و شواہد جمع کرنے کا کام کریں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here