نئی دہلی : (پریس رلیز) گاندھی جینتی کی مناسبت سے ملک کے غریب و نادر عوام کے لئے گرسہائے گنج میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آیوش کے تحت آنے والے تمام دیسی علاج کے ذریعہ وہاں آنے والی عوام کا علاج کیا گیا۔ اس مفت طبی کیمپ میں ملک کی مایہ ناز ومستندیونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ کے علاوہ حکومت ہند کے ادارے CCRAS, CCRUM, CCRH کے تحت آنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا، ساتھ ہی کچھ علاقائی لوگوں نے یونانی ، آیورویدک، ہومیوپیتھی کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھی دواؤں کا بھی انتظام کیا۔مختلف طریقۂ علاج سے حکیموں و ڈاکٹروں نے وہاں آنے والے تقریباً پانچ ہزار عوام کا مفت علاج کیا۔سپورٹنگ اسٹاف کے علاوہ اس کیمپ میں 27 ڈاکٹر و حکیم بیک وقت موجود رہے۔طبی کیمپ میں ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائیریکٹر اور ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ کے پریزیڈینٹ جناب محمد شعیب اکرم نے بطور مہمان خصوصی طبی کیمپ کا فیتا کا ٹ کر افتتاح کیا۔ اس کیمپ میں ریکس ریمیڈیز کا اسٹال سب سے نمایاں اور سب سے بڑا تھا، جس پر صبح سے ہی عوام کی کافی بھیڑ رہی۔ ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمٹیڈہندوستان کی مایہ ناز یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ہے جو ادویات کے ساتھ ساتھ مصالحہ جات اور فوڈ پروڈکٹس کی ۸۰۰ سے زائد پیکنگ بنا کر بازار میں پیش کر رہی ہے،جو کہ ایک کاروباری ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی انجام دیتی ہے، جس کے لئے ریکس ریمیڈیز نے ایک رفاہی ادارہ ’’ ریکس ریمیڈیز چیرٹیبل ٹرسٹ ‘‘ کا قیام کیا ۔ ریکس ریمیڈیز چیرٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ ملک کے غریب و نادار عوام کو بلاتفریق مذہب و ملت مفت علاج فراہم کرنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی سلسلہ کوآگے بڑھاتے ہوئے ٹرسٹ نے اترپردیش کے گرسہائے گنج میں ایک شاندار مفت طبی کیمپ میں حصہ لیا جس میں ہر طرح کا علاج ماہر حکیم و ڈاکٹر کے ذریعہ کیا گیا ۔ ریکس ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائیریکٹر محمد شعیب اکرم صاحب کی ہدایت پر عوام کا علاج کرنے کے لئے حکیم محمد مرتضیٰ قاسمی ، ڈاکٹرمحمد یونس ، حکیم نورالدین ، ڈاکٹر محمد محسن ، ڈاکٹر محمد عارف شامل رہے۔ریکس ریمیڈیز کے اسٹال کومنظم کرنے میں جلال الدین اکبر، عرشی صدیقی، خالد عزیز، محمد معراج اور الشفاء میدیسن سینٹر کے محمد خالد صاحب نے اہم کردار اداکیا۔ یہ مفت طبی کیمپ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز محمد خالد خاں کی کوششوں سے منعقد کیا گیا۔مفت طبی کیمپ کو کامیاب بنانے میں ضلع انتظامیہ قنّوج، میونسپلٹی افسران گرسہائے گنج، ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ دہلی، یونائیٹیڈ ایرو سروس پرائیویٹ لمٹیڈ دہلی، پی کے گیس سروس گرسہائے گنج وغیرہ نے اپنا بھرپور تعاون دیا ساتھ ہی علاقہ کے معزز حضرات کے ساتھ ساتھ محی الدین خان، جمال خان، ایڈوکیٹ اسلم ، محمد شمیم خان، ببلو، جناب طارق بشیر، جناب امت دوبے، نیٹو، وکاس گپتا، جناب رام کمار پاٹھک، دیویندر دیو، علاء الدین اور آصف زماں بطور خاص موجود رہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں