خدمت خلق بہترین عبادت،سیلاب متاثرین کی امداد انسانیت نوازی کے پیش نظر کرنا عظیم خدمت

0
1612
جمعیۃ علمائے ہند کی ریکف کمیٹی سیلاب متاثرین کے درمیان ریلف تقسیم کرتے ہوئے
All kind of website designing

مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کی ریلیف کمیٹیاں مسلسل سرگرم

کشن گنج (نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام) خدمت خلق بہترین عبادت ہے بطور خاص مصیبت زدہ انسانیت کی داد رسی اور ان کی اعانت اسلام میں عظیم عبادت بتایا گیا جس کے پیش نظر بہار سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سیلاب کے پہلے روز سے مسلسل سرگرم ملک کی سب سے بڑی عوامی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بڑے پیمانے پر راحت کاری کام کیا جارہا ہے سیمانچل کے سیلاب متاثرہ پانچ اضلاع کے کم وبیش نو سو سے زائد گاؤں کی اڑتیس ہزار سے زائد خاندانوں کے درمیان ضروری فیمیلی راشن کٹس تقسیم کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی مدظلہ کی خصوصی ہدایت پر پانچوں سیلاب متاثرہ اضلاع کشن گنج، پورنیہ، ارریہ، کٹیہار، (بہار)ضلع اتر دیناجپور ( ویسٹ بنگال )میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث ،امیرالہندحضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری دامت برکاتہم،بہار صوبے کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی، ناظم اعلی مولانا محمد ناظم قاسمی کی زیرسرپرستی نیز جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے رکن، صوبائی نائب صدر ، جمعیۃ علماء سیمانچل ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا مفتی جاو ید اقبال قاسمی نیز جامعہ حسینیہ کشن گنج کے بانی و مہتمم ،صدر جمعےۃ علماء ضلع کشن گنج حضرت مولانا غیاث الدین قاسمی (خلیفہ و مجاز حضرت فد ا ئے ملتؒ )کی نگرانی میں تمام راحتی کاموں کے ساتھ سروے کا کام بھی جاری ہے۔جمعےۃ کے ناظم عمومی مولانا سید محمود مدنی کی خصوصی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے سیکریٹر ی مولانا حکیم الدین قاسمی پرتابگڈھی جو سیلا ب کے تیسر ے روز سیمانچل پہنچنے کے ساتھ مقامی و ضلعی جمعیتوں کو مجتمع کر کے ابتدائی ریلیف وراحت کاری کے کاموں کو منظم کیا اور ہر طرح سے تمام ریلیف کمیٹیوں سے مربو ط رہ کر متاثر ین کی بلاتفریق مذہب و مسلک انسانیت کی بنیاد پر امداد و راحت کا کام کیاجو بدستور جاری ہے۔ اسی دوران آج جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے ارریہ ضلع کے چلہنیا نا می مقام پر سینٹرل ریلیف کمیٹی جمشید پور کی جانب سے جمعیۃ علماء ریلیف کمیٹی سیمانچل کے زیر اہتمام۱۷ سترہ غیر مسلم خاندانوں کو فیمیلی برتن سیٹ تقسیم کیا، اس موقع پر ارریہ ضلع جمعیۃ کے سرپرست حاجی بذل الرحمن، مفتی جاوید اقبال ، مولا نا خالد انور قاسمی ، مولانا حدیث اللہ نصرقاسمی، مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی، مولا نا قاری نوشاد عادل قاسمی (آرگنائزرس جمعیۃ علماء ہند) ماسٹر سرفراز، حافظ وسیم اکرم وغیرہ شریک تھے، وفد نے مقامی و ضلعی ذمہ داران سے متاثرہ مقامات کے سروے کی تفصیلا ت جانتے ہوئے جلد از جلد مکمل کر کے ریلیف کمیٹی کے آ فس جامعہ حسینیہ مدنی نگر فرینگولہ کشن گنج میں جمع کرا نے کی تلقین کی واضح رہے کہ سیلاب کی ابتداء ہی میں کام شروع کرانے کے بعد مولاناقاری نوشاد عادل قاسمی17/اگست کوناظم عمومی جمعےۃ علماء ہند کی ہدایت پر ارریہ پہنچے تب سے مسلسل اس علاقے میں ریلیف وراحت کار ی کے کاموں میں مصروف ہیں، قبل ازیں وفد دارالعلوم زکریا حرم پور پورنیہ میں پہنچ کر ضلع پورنیہ جمعیۃ کے صدر مولانا امتیاز صاحب وغیرہ سے ملاقات کر پورنیہ ضلع سیلا ب متاثرین کے نقصانات سروے کا جائزہ لیا اور اور جمع شدہ فارموں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے مزید فارموں کو جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایت کی، مورخہ 2 /اکتوبر 2017 بروز پیر وفد نے سر وے کے جائزے کے لیے کشن گنج و ارریہ کے ٹیہرا گاج، ہرواڈانگا، دیگھل بینک علاقے کا دورہ کیا، مدرسہ اسعدیہ تعلیم الاسلام ننکارکماتی ڈاکخانہ جھالا وایا بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار کے بانی و مہتمم مولانا محمد یاسین نعمانی خلیفہ و مجاز حضرت فدائے ملت ؒ اور مدرسہ مجاہدالاسلام جامع مسجد ہرواڈانگا پوسٹ دیگھل بینک ضلع کشن گنج بہا ر میں ماسٹر مجاہد الاسلام اور مفتی غلام ربانی صاحب (مہتمم) وغیرہ نے علاقے کے حالات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے سروے کا جائزہ پیش کیا اور وعدہ کیا کہ ان شاء ا للہ مکمل سروے دو تین روز میں ریلیف کمیٹی کے دفتر میں جمع کرا دیا جائے گا، وفد میں مولانا خالد انورقاسمی، مفتی جاوید اقبال قاسمی، مولانا شفیق احمد القاسمی، مفتی محمد منا ظر نعمانی شامل تھے یاد رہے کہ سیلاب متاثرہ پانچوں اضلاع میں ستر ہزار سے زائد فارم تقسیم کرا کر نقصانات کا سروے کرایا جارہا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بھی 3؍ اکتوبر کومولانا قاری احمد عبداللہ قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند کے ہمراہ بنگلہ دیش سے صبح نو بجے باگڈوگرا پہنچے ہیں۔وہاں سے مولانا محمد معروف کرخی کے ہمراہ کوچ بہار ضلع مغربی بنگال جہاں سیلاب 12/اگست 2017 کو آیا تھا وہاں کے لئے روانہ ہوئے جہاںیہ وفد متاثرین سے ملاقا ت کر کے حالات کا جائزہ لیں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here