گودھرافسادات کے بے گناہ ملزمین کیلئے اللہ سے مانگیں مدد: جمعیۃ علمائے آندھرا وتلنگانہ

0
1321
All kind of website designing
حیدرآباد: آج بتا ر یخ 8؍ اکتو بر 2017 ؁ءِِ حا فظ پیر شبیر احمد صدرجمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپر دیش نے ایک بیان میں کہا کہ 27؍فروری2002 ؁ء کو گودھرا گجرات میں صابر متی اکسپریس کا حا دثہ پیش آیا تھا 249اس کے بعد ملک میں اب تک ہوئے تمام فسا دات میں سے بدترین فساد گجرات سا نحہ پیش آیا 249اس کے بعد سے امیر الہند فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی صاحب نوراللہ مر قدہ کے حکم وایماء سے وہاں کی بازآبادی کاری کا کام ہوا۔ اور وہاں کے لوگوں کو مکانات تعمیر کر کے دیا 249 اور جو لوگ بے روز گا ر تھے 249ان کی معشیت کو مستحکم کیا 249 وہی اس سانحہ میں جو بے قصور مسلمان مقد مات میں پھنسے ہوئے اور جیلوں کی سلاخوں میں تھے 249ان کی رہائی کے لئے حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی 249جزل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند249شروع ہی سے کوشش کر رہے ہیں 249 اور اب الحمد للہ پہلے مر حلہ میں (67)لوگوں کی باعزت رہائی ہوئی تھی 249اسی کے ساتھ ٹرائل کوٹ نے (۱۱) لوگوں کو پھا نسی اور (20)لوگوں کوعمر قید کی سزا سنائی تھی 249جس کے خلاف ہائی کوٹ میں پیٹیشن دائر کیا گیا تھا ۔ جس پر بحث کے بعد معززججوں نے آج سے ڈھائی سال پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر لیا تھااوراب۹؍اکتوبر2017 ؁ء کو فیصلہ سنا یا جائے گا ۔لھذا تمام عوالناس سے درخواست ہے کہ ان بے قصور وں لو گوں کی رہائی کے لئے خصوصی دعاء کا اہتما م کریں ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here