محمد طیب کی جانب سے ہارون یوسف کے اعزاز میں استقبالیہ

0
992
All kind of website designing

نئی دہلی ،24فروری(محمد ارسلان خان):
کانگریس کے کارگزار صدر ہارون یوسف کے اعزاز میں چوڑی والان میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری محمد طیب کی جانب سے منعقد پروگرام میں دہلی گیٹ وارڈ کے کونسلر آل محمد اقبال نے بھی شرکت کی۔اس موقع پربڑی تعداد میں کانگریس عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ محمد طیب نے کہا کہ راہل گاندھی نے عوام کے ہر دل عزیز رہنما کوریاستی صدر بناکر اچھا فیصلہ لیا ہے ، ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی آنے والے لوک سبھا الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ہارون یوسف نے محمد طیب کی کانگریس کے لئے مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا لوک سبھا الیکشن دو نظریات پر مبنی ہے عوام کو بڑی سوجھ بوجھ کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے فرقہ پرستی ، ذات پات اور مذہب کے نام پر سماج کو باٹنے کی کوشش کی ہے جبکہ کچریوال نے جھوٹے وعدوں کے سہارے اقتدار حاصل کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ چار سال سے نہ انہوں نے کیا اور نہ ہی ان کی پارٹی کے کسی ممبر نے کی مگر اچانک لوک سبھا الیکشن قریب آتے ہی انھوں نے اس ایشو کو لے کر بھوک ہڑتال کرنے کااعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ کچریوال اس قدر پریشان ہیں کہ جگہ جگہ جاکر کانگریس پارٹی سے اتحاد نہ ہونے کا ملال کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر آل محمد نے کہا کہ ہارون یوسف کانگریس کے سینئر رہنما ہیں عوام کے درمیان رہ کر انہوں نے کام کیا ہے اور وہ عوام کے درد کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح کی اشتہار بازیاں بی جے پی اور آپ پارٹی کررہی ہے زمینی حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے کروڑو ں روپے اس دونوں رہنماؤں نے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لئے خرچ کر دئیے۔ اس موقع پر سراج الحق، محمد برہان، پپو بھائی، ابرار بھائی، حسنین اختر ، محمد سبحان، حفیظ الحق، عبا دالحق ، کالی چرن، محمد شہزاد، محمد شاہد، بشیر الدین تیل والے،سعیدہ بیگم، شبانہ وغیرہ بھی موجود رہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here