جمال الدین افغان اسکول میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد،سینکڑوں بچوں نے کیا استفادہ

0
567
All kind of website designing

نئی د ہلی،23فروری(محمدارسلان خان):
بھوگل میں واقع سید جمال الدین افغان اسکول میں آج لائف کئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت پوری جسمانی ہیلتھ اوردانتوں کاچیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جسمیں300سے زائد بچوں نے کیمپ سے استفادہ کیا اور بیشتراسکولی طلباکوماہرین کی جانب سے مفت دوائیاں اور مفید مشورے دئے گئے۔اس دوران ڈاکٹر رافع حسن ،ڈاکٹر اسلم احمد ،ڈاکٹر محمد سرفراز، ڈاکٹر نوریت سوری نے خدمات انجام دی ۔ کیمپ کے روح رواں ڈاکٹرمحمد شفیع الرحمان نے بتایا کہ ہماری تنظیم دہلی سمیت ملک بھر میں ایسے کیمپ کا انعقاد کرتی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ان کی بیماری کے تئیں بیدار کیا جائے ، تاکہ وقت رہتے علاج کرا سکیں ، کیو نکہ عموماًآج صورتحال یہ ہے کہ بیشتر لوگ اپنی بیماری سے ناواقف ہیں ، جسکے سبب وہ مزید بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت رب تعالی کی دی ہوئی بیش قیمتی نعمت ہے جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اسی لئے صحت کا تحفظ بھی ہمارے لئے سب سے اہم ہے،لہذا انسان کے پاس لاکھ دولت و ثروت ہو مگر اسکے پاس صحت نہیں ہیں تو سمجھو ساری دولت بیکار ہے اسلئے ہماری کوشش ہیکہ معاشرے میں ایسے افراد جو کسی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج نہیں کرا سکتے اس طرح کاکیمپ لگا کرانہیں مستفید کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو انکی خصوصی مد د کی جائے۔محمدشفیع نے یہ بھی بتایا کہ عموماًدیکھا جاتا ہے کہ لوگ دانتوں پر غور نہیں کرتے ہیں ،حالانکہ بیشتر بیماریاں دانتوں کیوجہ سے جسم میں پنپ رہی ہیں،نیز دانتوں کی بیماری سے بھی کینسر ہونے کا اندیشہ ہے ، اسی لئے سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے دانتوں کی صفائی کرتے رہیں اور ماہرین سے وقتا فوقتا مشورہ بھی کرتے رہیں ۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ معمولی سی بھی بیماری کا اندیشہ ہو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں،کیونکہ وہی معمولی بیماری موذی امراض کی شکل اختیارکر لیتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ معاشرہ اس وقت تک صحتیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ معاشرے کے افراد صحتمند نہ ہوں اورمعاشرے کے افراد اس وقت تک صحتمند نہیں ہوسکتے جب تک اپنے صحت کے متعلق بیداری نہیں آئیگی اور بیداری اسی وقت آسکتی ہے جب ہمارے اندر تعلیمی لیاقت موجود ہواسلئے نوجوان نسل کی ذمہ داری ہیکہ اپنے اپنے علاقے میں ایسے کام کریں جس سے لوگوں میں بیداری آئے اور اپنی صحت کے متعلق ازخود فکرمندہوں۔کیمپ کو کا میاب بنا نے میں برینا نایاب ،خلیق الرحمان ،آدتیہ کمار، محمد عظیم ، موہت کمارودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here