مسلم لیگ نے سلائی مشین تقسیم کی

0
1076
All kind of website designing

امیرشریعت مولانا ولی رحمانی کی تعزیت اور محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی مذمت کا اظہار کیا گیا

نئی دہلی5؍اپریل(پریس ریلیز)انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی قیادت میں آج سندر نگری دہلی میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی معاشی حیثیت کو مستحکم کرنے کے لئے سیلائی مشین تقسیم کی گئی۔جس میں پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری خرم انیں عمر،دہلی پردیش کے سکریٹری شیخ فیصل حسن ،محمدعارف،فیصل بابو ،سی کے زبیر یوتھ لیگ آل انڈیاجنرل سکریٹری ،معین الدین انصاری نائب صدر ،محمد نظام ،نورالشمس ،آصف انصاری ،مفتی فیروز الدین مظاہری سکریٹری ،عبدالحمید انصاری خزانچی ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مدثر الحق ،شہزاداحمد یوتھ لیگ ،اتیب خان ایم ایس ایف کنوینر،شفیق احمد ،مصطفی منصوری،مولانا رحمت اللہ فاروقی،ارشاد احمد،مولانا دین محمد قاسمی،مولانا الطاف الرحمن،حافظ محمد اسلام وغیرہ شامل ہوئے۔
اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ پارٹی جمنا پار فساد متاثرین کی باز آبادکاری میں پوری مستعدی کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔پارٹی نے اس علاقے کے لئے مستقل پالیسی بنائی ہے جس پر مسلسل کام چل رہا ہے ۔اس سے قبل پارٹی نے درجنوں ای رکشہ تقسیم کی تھی ،اس کے علاوہ پارٹی بچوں بچیوں کی تعلیم کے لئے اسٹڈی سینٹر کھولنے اور بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی جیسے موبائل ریپیرینگ جیسے ٹرینگ سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔طلبہ و طالبات کے لئے اسکالر شپ دینے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے۔
اس موقع پر آل انڈیا جنرل سکریٹری خرم انیں عمرنے پارٹی کی طرف سے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا اتحاد امت کے علمبردار تھے ،ان کی شخصیت ایک ایسے قائد کی تھی جس نے مسلمانوں کو باوقار انداز سے جینے کا سلیقہ سکھایا ۔انہوں نے حکومت وقت کو ہمیشہ اس کا آئنہ دکھانے کا کام کیا ہے ۔حق بات کہنے میں وہ کبھی کسی سے مرعوبیت کا اظہار نہیں کیا بلکہ اپنی بات پوری دلیل کے ساتھ رکھی ۔مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ نام نہاد سناتن دھرم کے پیشہ کے ذریعے محمدﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ،پارٹی اس سیکولر ملک میں ان کے بیان کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے سماج دشمن شخص کو کھلے عام چھوڑنا ہندوستان کی سالمیت کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here