سرسید علیہ الرحمۃ کے دو صد سالہ جشنِ پیدائش کے موقعہ پر اے ایم یو گرلس ہائی اسکول میں مختلف پروگرام صبیحہ سنبل و دیگر مئوقر شخصیات شرکت کرتے ہوئے
All kind of website designing

علی گڑھ، 27؍ستمبر2017: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید علیہ الرحمۃ کے دو صد سالہ جشنِ پیدائش کے موقعہ پر اے ایم یو گرلس ہائی اسکول میں مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہی جن کے تحت آج اسکول میں شعر و شاعری کے مقابلہ کا انعقاد کیاگیا جس میں محترمہ صبیحہ سنبل نے مہمانِ خصوصی اور پروفیسر بلقیس بانو نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ جبکہ ڈاکٹر معظم علی خاں اور فرقان سنبھلی نے جج کے فرائض انجام دئے۔
مقابلہ میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ ثقافتی پروگراموں کی انچارج محترمہ عرشی ظفر نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور بیجز لگائے۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور مہمانان کو یادگاری نشانات سے سرفراز کیا۔پروفیسر بلقیس بانو اور ڈاکٹر معظم علی خاں نے اپنے خطبات میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ محترمہ صبیحہ سنبل نے محفل کی تعریف کرتے ہوئے سرسید کے کارناموں سے روشناس کرایا اور انہیں جنگِ آزادی کا رہنما اور محسنِ علم و زبان قرار دیا۔انہوں نے سرسید اور شیخ عبداللہ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ محترمہ صبیحہ سنبل اور ڈاکٹر سرور ساجد نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔
مقابلہ میں گرلس ہائی اسکول کی انمہ زہرہ نے اول، اسی اسکول کی طوبیٰ چودھری نے دوئم، ایس ایس سی گرلس کی رومیصا نے سوئم جبکہ ایس ایس سی بوائز کے محمد حسن ، اے بی کے ہائی اسکول بوائز کے ابو حذیفہ نے حوصلہ افزائی کے انعامات حاصل کئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here