ساتویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ کیلئے معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع کے نام کا اعلان 

0
1419

نئی دہلی : ساتویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ کیلئے معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اخترالواسع کے نام کا اعلان کیا گیا ہے ۔یہ اطلاع انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی ہے ، مزید بتایاگیا ہے کہ متعدد شخصیات اور اداروں کو یہ ساتواں ایوارڈ دیئے جانے کی تجاویز ادارے میں آئی تھیں جس میں سے آئی او ایس کی گورنرنگ کونسل نے آج ایک منیٹنگ منعقد کرکے معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع کو باتفاق رائے اس ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کے فائنینس سکریٹری پروفیسر اشتیاق دانش نے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آئی او ایس نے2006 میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات او راداروں کو آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیاتھا ،اب تک چھ ایوارڈ دیا جاچکاہے ،سب سے پہلا ایوارڈ 2007 میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا جناب اے ایم احمدی کو دیاگیاتھا،دوسرا ایوارڈ معروف ادارہ امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ جھارکھنڈ کے نام کیا گیاتھا،تیسرا ایوارڈ ڈاکٹر اے آر قدوئی سابق گورنر بہار کو دیاگیاتھا،چوتھے ایوارڈسے بی پروفیسر شیخ علی فاﺅنڈر وائس چانسلر یونیورسیٹی آف منگلوروگوا کو سرفراز کیا گیاتھا۔ پانچویں ایوارڈ سے مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مہتمم دارالعلوم ندوة العلماءلکھنوءکو سرفراز کیا گیاتھا ،چھٹا ایوارڈجناب اے جے نورانی بمبئی کی خدمت میں پیش کیا گیاتھا جبکہ ساتواں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ بہت جلد ایک تقریب کا انعقاد کرکے جناب پروفیسر اخترا الواسع کو پیش کیا جائے گا ۔ایوارڈ میں ایک مومینٹو ،توصیفی سنداور ایک لاکھ روپے کا چیک دیاجائے گا ۔

واضح رہے کہ پروفیسر اختر الواسع کا شمار معروف اسلامی اسکالر میں ہوتاہے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں آپ شعبہ اسلامیات کے صدر رہ چکے ہیں،شعبہ لسانی اقلیات حکومت ہند میں بھی بطور کمشنر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں،اردو اکیڈمی دہلی میں بھی وائس چیرمین رہ چکے ہیں،حکومت ہند کے مختلف محکموں کے ساتھ متعدد تنظیموں کے آپ ممبر اور سینئر رکن ہیں ۔حالیہ دنوں میں آپ مولانا آزادنیشنل یونیورسیٹی جودھپور میں بطور وائس چانسلر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،درس وتدریس،زبان وادب او راسلامیات سے آپ کا گہر اتعلق رہاہے ،سبھی طبقات اور لوگوں کے درمیان آپ کی شخصیت کو احترام کے ساتھ دیکھاجاتاہے ، حکومت ہند کا معروف ایوارڈ پدم شری بھی آپ کو مل چکاہے ۔متعدد کتابوں کے آپ منصف ہیں ،سنیکڑوں مضامین ومقالات آپ کے ہندوستان سمیت متعدد ممالک کے اخبارات ورسائل میں چھپ چکے ہیں ۔

 

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here