ارنب گو سوامی کے واٹس ایپ چیَٹ قومی سلامتی پر سوالیہ نشان، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کرائی جایے : ویلفیئر پارٹیArnab Goswami ki…

0
862
file Photo
All kind of website designing

نئی دہلی،(پریس ریلیز) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے ارنب گوسوامی کے وھاٹس اپ چیَٹ پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتا یا اور مطالبہ کیا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ریپبلک ٹی وی کے اینکر اور ایڈیٹر ان چیف ارنب گو سوامی اور براڈ کاسٹ آڈ ئنس ریسرچ کونسل(BARC) کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کے درمیان ہو نے والی وھاٹس اپ گفتگو کے افشاء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ گودی میڈیا اور حکومت کے درمیان تال میل اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اس کے تانے بانے قومی سلامتی تک جا پہنچے ہیں۔ قومی سلامتی سے متعلق انتہائی اہم امور اوررازوں تک گودی میڈیا کی رسائی اور اس کا قبل از وقت افشاء ہو جانا انتہائی خطر ناک اور قابلِ تشویش ہے۔ ملک کے لیے یہ ایک انتہائی شرمناک معاملہ بھی ہے، جو سامنے آیا ہے، گودی میڈیا اور حکومت کے درمیان یہ ساز باز قومی سلامتی اور وقار کے ساتھ ایک بد ترین کھلواڑ ہے۔ڈاکٹر الیاس نے آگے کہا محض چینل کی ٹی آر پی کے لیے بالاکوٹ(پاکستان) اسٹرائک سے تین دن قبل یعنی23 فروری2019 کو اس کا ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف کو افشا ء ہو جانا اور چینل کے ذریعہ اس کا استعمال قومی سلامتی پر حکومتی ذمہ داروں کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر یہ عدالت میں ثابت ہو جائے تو ملک سے غداری(دفعہ124A) اور ملک سے جنگ کے زمرے میں آئے گا۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مطالبہ کر تی ہے کہ اس معاملہ کی اعلیٰ سطح جانچ ہواور یہ جانچ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ کر وائی جائے نیز جو لوگ بھی اس معاملے میں ملوث پائے جائیں انھیں منظر عام پر لایا جائے او ر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اسی کے ساتھ پارٹی یہ بھی مطالبہ کر تی ہے کہ ایسے ضروری اقدامات کیے جائیں کہ قومی سلامتی اور دیگر اہم راز جن کا افشاء ہو جانا قومی سلامتی اور ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ اور خطر ناک ہو ،مستقبل میں کسی بھی صورت میں ممکن نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر الیاس نے حزب مخالف کی تمام پارٹیوں سے اپیل کی وہ متحدہ طور پر اس بات کو بجٹ سیشن میں موثر طریقہ پر اٹھائیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here