مسلمانوں کو مستحقین کی ڈھونڈ کر مدد کرنے کا حکم ‘ پابندی ضروری

0
399
All kind of website designing

حضرت ٹیپو سلطان شہیدٹرسٹ کے زیر اہتما م ریلیف کی تقسیم: نواب محمد کاظم علی خان کا بیان

حیدرآباد: حضرت ٹیپو سلطان شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام صدر نشین ٹرسٹ نواب محمد کاظم علی خان کی ہدایت پر کل شہر کے مختلف علاقوںمیں لاک ڈاؤن میں پھنسے افرادمیں ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی۔ جناب کرار علی خان کی نگرانی میں امیر پیٹ،یلا ریڈی گوڑہ، بھوئی گوڑہ کمان،احاطہ درگاہ حضرت آغا داؤد صاحب قبلہ، احاطہ حضرت سردار بیگ صاحب قبلہ اور نور خان بازار و دیگر علاقوں کے غریب و مستحق افراد میں غذائی اجناس کے کٹس تقسیم کئے گئے۔ جناب کرار علی خان کی نگرانی میں اجناس کی تقسیم عمل میں آئی۔ ان کٹس میں چاول، دال،تیل، پیاز، املی، شکر، چائے کی پتی وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ نور خان بازار میں جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کی نگرانی میں ریلیف کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ نواب محمد کاظم علی خان نے اس موقع پر کہا کہ اس مقدس ماہ رمضان میں لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں او ر خوشی کی بات ہے کہ کسی کو نیک کام کی ترغیب بھی نہیں دینی پڑتی۔ غریبوں، مستحقین اور نادار لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث اس وقت کڑوڑوں غریب عوام ملک کے مختلف علاقوں میں مصیبت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بعض لوگ عزت کے ڈر سے کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلاتے اور نہ کسی سے کچھ سوال کرتے ہیں، قرآن مجید میں بھی اللہ نے ایسے

نواب کاظم علی خان
نواب کاظم علی خان

لوگوں کی ڈھونڈ کر مدد کرو جو بظاہر تو اچھے دکھائی دیتے ہیں، اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس حکم ربی کی تعمیل اور پابندی کریں اور ایسے لوگوں کا دست سوال دراز ہونے سے پہلے ہی ہم اپنادست تعاون دراز کریں اور ان کی مدد کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کریں، اس کی جزا تو اللہ کے پاس ہے۔نواب محمد کاظم علی خان کی جانب سے اس سے قبل بھی شہر کے مختلف علاقوںمیں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ شہر میں مختلف تنظیموں اور مخیر اصحاب کی جانب سے غریبوں کی دل کھول کر مدد کی جارہی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here