گستاخ رسول نرسنگھ آنند کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم نے ایف آئی آر درج کرائی

0
803

کورونا کے معاملے میں تبلیغی جماعت کو لے کر روزانہ پریس کانفرنس کرنے والے کجریوال آج خاموش کیوں؟ : کلیم الحفیظ

نئی دہلی  : کل ہند مجلس اتحادالمسلمین دہلی کی جانب سے گستاخ رسول نرسنگھ آنند کے خلاف جامعہ نگر کے شاہین باغ پولس تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ایف آئی آر لکھوانے کے لیے دہلی مجلس کے صدر جناب کلیم الحفیظ اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھانے گئے اور ایف آئی آر درج کرائی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نرسنگھ آنند کوئی اکیلا آدمی نہیں ہے بلکہ یہ ایک منظم گروہ ہے۔اسی گروہ نے مندر میں پانی پینے پر مسلم بچے کی پٹائی کی تھی اور اسی گروہ کی جانب سے مندر پر مسلمانوں کے داخلے پر روک کے بینر لگائے گئے تھے۔یہ گروہ مسلسل مسلمانوں کی دل آزاری کرتا رہتا ہے۔اس نے بھارت رتن سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبد الکلام تک کو نہیں بخشا۔انھوں نے کہا کہ ان حرکتوں سے سماج تقسیم ہوتا ہے اور ملک بدنام ہوتا ہے۔انھوں نے کہا دہلی ایک حساس ریاست ہے اور ابھی ایک سال پہلے یہاں فساد ہوا ہے۔بھگوائیوں کی حرکتیں مزید تباہی پیدا کریں گی۔انھوں نے کیجریوال پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے وزیر اعلیٰ کا کوئی بیان نہیں آیا ہے جب کہ کرونا کے درمیان وزیر اعلیٰ تبلیغی جماعت پر الزام لگانے کے بعد روزانہ پریس کانفرنس کرکے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی تعداد بتایا کرتے تھے۔اب ان کے پاس فرصت نہیں ہے کہ ایک پوری قوم کے جذبات مجروح ہونے پر اس کے زخموں پر مرحم رکھیں۔مجلس کے صدر نے کہا کہ مسلمان کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کرتے،وہ سب کا احترام کرتے ہیں اور سماج کو باقی رکھنے اور ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تمام لوگ ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کریں۔انھوں نے کہا کہ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ مسلمان دوسروں کو اپنے مذہبی شعائر کی توہین کرنے دے گا۔مجلس ان کے خلاف آئین کے مطابق قانونی کارروائی کرے گی۔ضرورت پڑنے پر دوسرے جمہوری طریقے بھی اپنائے جائیں گے۔اس موقع پر مجلس کے جنرل سیکریٹری جناب بلیغ نعمانی اور مجلس کے دوسرے کارکنان موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here