نئی دہلی،16فروری(ارسلان خان):
ایم سی پرائمری ماڈل اسکول گلی قاسم جان (بوائز )میں ایس ایم سی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پرسابق پرنسپل ماسٹرمحمد یوسف نے مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کر کے اسکول کے مسائل سنے اور انہیں حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی ۔اسکول کورڈینیٹر یوسف احمد نے نہایت ہی تفصیل کے ساتھ اسکول کے متعدد ایشوز پر بات چیت کی اور مفید مشورے دئے، ساتھ ہی والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کوذمہ داری کے داری کے ساتھ یومیہ بھیجیں ،تاکہ ہمارے بچے بھی روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں ۔ ایس ایم سی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اسلم پاشا نے اسکول ڈسپلن ،بچوں کی تعلیمی کارکردگی ،فری ایجوکیشن پالیسی سے فائدہ اٹھا نے کی تلقین کی ۔نظامت محترمہ رخسانہ انجم نے کی ۔اسکول کی پرنسپل رخسانہ بیگم نے والدین سے تعاون کی اپیل کی اور آنے والے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔میٹنگ میں منشور عالم قریشی ،فاطمہ نور، سلمی ناز، ریاض الدین ،صابر انصاری ،نثار احمد،گرلز اسکول انچارج شبنم ، شہناز تبسم ،محمد نوید،انیس احمد ،صفیہ محمدی نے شر کت کی ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں