پلے کارڈ لے کر آندھرا و تیلنگانہ میں کالے قانون کیخلا ف سڑک پر اتریں گے جمعیۃ کے رضاکار
حیدرآباد:۱۲؍ دسمبر 2019ء حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے سٹیزن شپ امینڈ منٹ بل لاکر شہریت قانون میں جو تبدیلی کرنے جارہی ہے اور حکومت نے اس بل کو پارلمینٹ اور راجہ سبھا میں منظور کراچکے ہیں،حالانکہ یہ قانون آئین کے ایکٹ (1955)میں زیر بحث ترمیم ,دستور ہند کی بنیادی دفعات 14-15کے منافی ہے ۔ اسلئے حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب منصور پوری مدظلہ صدرجمعیتہ علماء ہند اور قائد جمعیتہ مولانا محمود اسعد مدنی صاحب جنر ل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند کی ہدایت پر اب تک کی اطلاع کے مطابق ریاستی تلنگانہ آندھراپردیش اور رائلسیما کے اضلاع منڈلوں ،تعلقہ جات ،دیہاتوں بشمول حیدر آباد وسکندرآباد کے (735) سے زائد مقامات پر ہوسکتا ہے یہ تعداد زیادہ بھی ہو کل ۱۳؍دسمبر 2019مطابق ۱۴؍ ربیع الثانی ۱۴۴۱ ھ بروزجمعہ نمازجمعہ کے بعد پرامن اور منظم اندازمیں خاموشی کے ساتھ ہاتھوں میں پلے کارڈتھامیں ہوئی اور بازوں پر کالی پٹی باہند کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس کے بعد اپنے اپنے علاقوں کے کلکٹر یٹ اور دیگر ذرائع سے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم پیش کریں گے ۔صدر محترم نے کہا کہ آزادی کے بعد معمار ان وطن نے قوم ومذہب سے بالاتر ہوکر سیکولزم کی بنیادآئین ہند کو تشکیل دیا تھا مذکورہ قانون کی منظوری نے اس بنیاد کو ہی متزلزل کردیا ,جمعیتہ علماء ہند کے اکابرین نے ملک کے آئین کی تعمیر وتشکیل کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہے اس لئے ہم اس ملک کے تحفظ کے لئے ہرممکن جہدوجہد جاری رکھے گئی۔واضح رہے کہ سٹیزن شب امینڈ منٹ بل کے سلسلہ میں ماہر قانوں دان حضرات سے مشاورت جاری ہے اس بل کے خلاف ریاستی جمعیتہ علماء کورٹ میںاپیل دائر کریں گے۔
پلے کارڈ پر اس طرح کے الفاظ تحریر کریں
(۱) ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش قومی شہریت بل کی شدید مخالفت کرتے ہیں!
(۲) اس قانون سے ملک کے سیکولزم کوخطرہ ہیں!
(۳) یہ قانون سراسر ملک کے آئین کے خلاف ہیں!
(۴) اس قانون سے ملک کومذہب اور قوم کے نام پر باٹنے کی کوشش ہیں!
(۵)ہم (CAB) اور (NRC) کی مخالفت کرتے ہیں!
(۶)ہمارا مطالبہ انصاف اور برابری کا ہے !
(۷) ہم کو مذہبی تفریق منظور نہیں!
(۸)شہریت قانون بل واپس لو!
(۹) ہمارا مطالبہ سیکولزم ہے!
(۱۰)(CAB) ہندوستان کے خلاف ایک سازِ ش ہیں!ٗ
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں