نکاح ایک عبادت ہے اسے عبادت کی طرح انجام دیاجائے: مفتی عبدالواحد قاسمی

0
1119
All kind of website designing
روہتاس : اپریل روہتاس کواتھ ،ضلع روہتاس کے مشہور عالم دین مولانا آفتاب قاسمی رحمۃاللہ کی چھوٹی سے بڑی صاحبزادی فاطمہ زہراء کا نکاح مظفر پور کے علمی خانوادہ مفتی عبدالواحد قاسمی کے بھانجے مولانا نسیم اختر قاسمی کے ہمراہ سمستی پور کے گاؤں مصطفى پور میں نہایت سادگی کے ساتھ ہوا ۔شادی کی تقریب میں صرف اعزہ واقربہ ہی شریک ہوئے نکاح مولانا آفتاب رحمۃاللہ علیہ کے بڑے لڑکے مولانا فیضان قاسمی امام وخطيب مسجد آزاد اپارٹمنٹ دہلی نے پڑھایا اسی دوران دہلی للیتاپارک ایک مینار جامع مسجد کے خطیب مفتی عبدالواحد قاسمی نے سادگی کے ساتھ نکاح کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ نکاح عبادت ہے اسے عبادت ہی کی طرح انجام دینا چاہیے تب ہی خیروبرکت کانزول ہوگا، اخیر میں مولانا نسیم اختر قاسمی کے چھوٹے چچا مولانا قاری عزیر اختر قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر تقریب کا اختتام ہوا،بعدہ کسی رسم ورواج کے بغیر احمد بھائی اور مولانا فیضان قاسمی ودیگر رشتہ دار اور والدہ محترمہ نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنی لخت جگر کو مولانا نسیم اختر کے ساتھ رخصت کردیا،خاص بات یہ رہی کہ بھائیوں نے والد کی کمی کااحساس نہیں ہونے دیا، تقریب میں شامل چند قابل ذکر نام یہ ہیں مولانا نسیم اختر قاسمی کے والد خورشید اختر، نانا عبدالمجيد، بہنوئی جاوید عالم، بڑے بھائی وسیم اختر، مولانا ولی قاسم، مولانا خالد سیف اللہ رشیدی، مولانا عبدالباسط رشیدی، مولانا وقاص، ماسٹر شہیدالحق، ڈاکٹر مطیع الرحمن وغیرہ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here