مولانا ولی رحمانی ؒ کی رحلت پرتعزیتی مجلس کا انعقاد

0
1385
All kind of website designing

نئی دہلی: جمعیۃ علماء صوبہ دہلی اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی کے زیر اہتمام مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی میں امیر شریعت مولانا ولی رحمانیؒؐ نور اللہ مرقدہ کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔جمعیۃ علماء صوبہ دھلی اور رابطہ مدارس دہلی کے اراکین و ذمہ داران نے نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر شریعت رحمہ اللہ علیہ کی شخصیت کی جگہ کا پر ہونا بہت مشکل ہے، آپ نے قوم و ملک کی شاندار قیادت کی، تصوف، علوم، فنون سیاست، علم، قیادت کے میدان میں سب کچھ خوب خوب انجام دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے ۔ اللہ رب العزت مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین ۔شرکاء میں مولانا داؤد امینی نائب صدرجمعیۃ علماء صوبہ دہلی ،مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی،قاری احرار الحق جوہر قاسمی سکر

مولانا ولی رحمانی

یٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مفتی ذکاوت قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ دہلی ، مفتی قاسم قاسمی امام و خطیب شاہی مسجد حاجی پور بہٹہ، مفتی اسحاق حقی نبی کریم پہاڑ گنج نئ دھلی، مولانا رضوان انجم قاسمی، قاری خلیل احمد مجددی مہتمم جامعہ منہاج الرسول سیلم پور دہلی ، قاری افتخار عالم نعمانی ، مفتی طاہر قاسمی غازی آباد ، قاری سرور، مولانا ارشد، مولانا جمال احمد ،مولانا مدثر مظاہری ، مولانا اویس رشیدی، قاری مرغوب، حافظ سعد کے علاوہ کافی تعداد میں علماء امام اور ذمہ داران جمع ہوئے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here