کجریوال کی مسلم دشمنی بے نقاب،کورونا کیسیز گھٹنے کا دعویٰ بے بنیاد ،لاک ڈائون میں مزید سختی کا مقصد عید نہ مناسکیں مسلمان :کلیم الحفیظ
نئی دہلی :اوقاف کے لگ بھگ1700نئے ائمہ اور موذنین تقریباگزشتہ ڈیڑھ سال سے اور پرانے 300ائمہ موذنین چھ ماہ سے اور دہلی وقف بورڈ کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔کورونا جیسی سنگین صورت حال میں وہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔ائمہ مساجد مسلم کمیونٹی کے قابل عزت افراد ہیں ۔یہ لوگ خودداری کی وجہ سے اپنی تکلیف کہنے میں بھی تکلف کرتے ہیں ۔یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وقت پر تنخواہیں مہیا کرائے ۔سرکار ایک طرف مزدوروں،آٹو ڈرائیوروں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا وعدہ کررہی ہے،دس لاکھ لوگوں کو کھانا کھلانے کادعویٰ کررہی ہے اور سرکاری اشتہارات پر ہزاروں کروڑ خرچ کرہی ہے اور دوسری طرف ائمہ و موذنین کی تنخواہیں روکے ہوئے ہے۔جب کہ ان تنخواہوں کا بجٹ بھی پاس ہوچکا ہے صرف فائلوں کو ادھر سے ادھر کرنے میں ہی اتنا وقت ضائع کیا جارہا ہے،پہلے کہا جارہا تھا کہ وقف بورڈ کا چیرمین نہیں ہے اب جب کہ چیرمین بنے بھی کئی ماہ گزر گئے ہیں تب کیا دشواری ہے دہلی سرکار گرانٹ کیوں جاری نہیں کررہی ہے؟۔ائمہ کے اس مسئلے پر سرکار کے مسلم ممبر ان اسمبلی بھی چپ ہیں،عید میں اب چند دن باقی رہ گئے ہیں اس لیے ائمہ کی تنخواہیں فوراً ادا کی جائیں تاکہ وہ بھی اپنی ضروریات پوری کرسکیںیہ مطالبہ دہلی اے آئی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے پریس کا جاری ایک بیان میں کیا کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی سرکار ایک طرف تو یہ دعویٰ کررہی کہ کورونا کے مریض گھٹ رہے ہیں دوسری طرف لاک ڈائون کو سخت کرتے ہوئے آج اس نے میٹرو ریل خدمات بھی بند کردی ہیں اس کا مقصد اس کے سوا اور کیا ہے کہ مسلمانوں کی عید میں ان کو پریشان کیا جائے ،سرکار کے ان رویوں سے کیجریوال سرکار کی مسلم دشمنی ظاہرہوتی ہے۔اس کا مطلب یا تو یہ ہے کہ سرکاراپنے دعوے میںجھوٹی ہے یا پھر مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لیے ایسا کیا جارہا ہے ۔صدر مجلس نے کہا کہ دہلی سرکار اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اگر اس پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا گیا تو دہلی مجلس تمام آئینی طریقے اختیار کرگی ۔کلیم الحفیظ نے دہلی کے لیفٹنینٹ گورنر سے بھی مطالبہ کیا کہ اب جب کہ عزت مآب کو سرکار کا مقام حاصل ہوگیا ہے تو اس معاملے پر توجہ فرماتے ہوئے اوقاف کے ائمہ کی تنخواہیںفوراً ادا کرنے کا حکم صادر فرمائیں اور لاک ڈائون کو اسی طرح رکھا جائے جس طرح گزشتہ دو تین ہفتوں سے چل رہا ہے۔میٹرو ریل کو بند نہ کیا جائے ۔ٹرانسپورٹ کی سہولیات جاری رکھی جائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکیں۔کلیم الحفیظ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کورونا گائڈ لائن کی پابندی کریں اور بغیر ضرورت باہر نہ جائیں ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں