دارالعلوم دیوبند نے24فروری سے شروع ہونے والے تدریسی امور کے لئے گائڈ لائن جاری کی

0
1075
File Phot Dar Ul Uloom Deoband
File Phot Dar Ul Uloom Deoband
All kind of website designing

نئی ہدایات اور گائڈ لائن پر تمام طلبہ کو سختی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا :مفتی ابوالقاسم نعمانی

دیوبند،(ایجنسی) ، عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں آئندہ 24؍ فروری سے شروع ہورہے تعلیم نظام کے تحت ادارہ میں آنے والے طلبہ کے لئے دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ کی جانب سے خاص گائیڈ لائن جاری کرکے تبدیل شدہ صورت حال میں رہن سہن اور درجات میں تعلیم حاصل کرنے کے نئے طور طریقوں کے متعلق طلبہ کوضروری ہدایت دی ہیں۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایات کے مطابق ادارہ میں آنے والے تمام طلبہ کے لئے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، ہدایت کے مطابق طلبہ ماسک کے بغیر کمروں سے باہر نہ نکلیں اور نہ ہی کلاسوں میں داخل ہوں،اپناماسک کسی دوسرے ساتھی کو استعمال کے لئے قطعی نہ دیں،اتنا ہی نہیں کووڈ 19؍ کی گائیڈ لائن کے مطابق مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے طلبہ کو ادھر ادھر تھوکنے اورگندگی پھیلانے سے سخت منع کیاہے، کھانہ لینے کے لئے لگنے والی لائن میں طلبہ کم از کم چھ فٹ کی دوری بناکر رکھیں،کھانا اور برتن ڈھک کر رکھیں اور پلاسٹک پولتھین کے استعمال سے اجتناب کریں،روٹی کپڑے میں لپیٹ کررکھیں اور برتنوں کی صفائی رکھنے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے پرہیز کریں۔ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ اطراف کے اضلاع کے بچوں کا ادارہ میں آناشروع ہوگیاہے۔ ادھر جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے بتایاکہ ادارہ میں تعلیمی نظام شروع کردیاگیاہے، ادارہ میں آنے والے اور تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق کلاسوں میںبٹھایا جارہاہے ، طلبہ کی صحت کے تئیں تمام ضروری تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن بھی مکمل عمل کیاجارہاہے، انہوںنے کہاکہ ہر طالبعلم کے لئے گائیڈ لائن پر عمل کرنا لازمی بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here