بزنس اینڈایمپلائمنٹ بیورو کے زیر اہتمام ہمدردبلڈنگ میں کمپیوٹر ورکشاپ 9اپریل سے

0
1022
All kind of website designing

نئی دہلی (محمدارسلان خان)
بزنس اینڈایمپلائمنٹ بیورو کی جانب سے آئندہ گرمیوں کی چھٹیوں میں طلباوطالبات نیز عام افراد اور باالخصوص گھریلوعورتوں کو بہتر روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے کمپیوٹر بیسڈٹریننگ پروگرام 9اپریل 2019سے آصف علی روڈ پر واقع ہمدرد بلڈنگ میں شروع ہو نے جارہا ہے۔کمپیوٹر ٹریننگ پر مشتمل اس ورکشاپ میں آٹھویں پاس سے لیکر گریجویشن تک صلاحیت رکھنے والے افراد داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ ورکشاپ مندرجہ ذیل موضوعات مشتمل ہوگا۔ بیسک کمپوٹنگ،ایم ایس آفس اور انٹر نیٹ ،ڈاٹا انٹری آپریشن ،ٹیلی ای آر پی 9،پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اینڈ اسپوکیننگ انگلش ،انگلش ٹائپننگ۔پروگرام کے کورڈینیٹر مفتی شوکت نے بتایا کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کمپیوٹر ٹریننگ دلانا ہے،جنہیں مختلف شعبہ حیات کے متعلق کمپنیوں میں نوکری دلا نے کیلئے بھی مددبھی کی جائیگی ، گزشتہ سالوں میں بھی یہ پروگرام آرگنائز کیا گیا تھاجس میں کا فی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا تھا،اس ٹریننگ کے مکمل کر نے کے بعد سند بھی دی جائیگی ۔اس ٹریننگ میں شامل ہو نے کے خواہشمند افراد رمفت جسٹریشن کیلئے ایک فوٹو ،آدھار کارڈ اور مطلوبہ سرٹیفکٹ کی فوٹو کاپی پیر سے لیکر جمعہ تک ہمدردبلڈنگ میں صبح 11بجے سے شام 4بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ بڑی تعداد میں اس ورکشاپ کا مسلم بچے فائدہ اٹھائیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here