یوپی سرکار ہندومسلم کی سیاست سے اوپر اٹھ کر بنیادی حقوق اور حفظان صحت کے مسئلے پر توجہ دے:ڈاکٹر منظور عالم

0
1019
نئی دہلی(پریس ریلیز7 نومبر2017)
اترپردیش میں بچوں کی اموات کا بڑھتا سلسلہ افسوسناک ہے اور یہ بتاتا ہے کہ یوگی سرکارمسلسل اس طرح کے واقعات پیش آنے کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھائی ہے اور نہ ہی اس کی توجہ بچوں کے حفظان صحت پر مرکوز ہے ،گورکھپور کے جس ہسپتال میں اگست میں ایک دن کے اندر 30 سے زائد بچوں کی موت ہوگئی تھی وہاں گذشتہ دو دنوں میں ایک مرتبہ پھر پچاس سے زائد بچوں کی جانیں جاچکی ہیں ،جو ریاستی سرکار اور انتظامیہ کیلئے انتہائی شرمناک ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایک پریس ریلیز میں آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ اتر پردیش کی یوگی سرکارریاست کی فلاح وبہبود اور عوامی مفادپر بالکل توجہ نہیں دے رہی ہے ،حکومت صرف ایسے فیصلے لے رہی ہے جس سے سرخیو ں میں رہنے کا موقع ملے ،میڈیا میں تذکرہ ہو،ہندو بھگتو ں کو خوشی ملے لیکن زمینی سطح پر وہ کوئی ایساکام نہیں کررہی ہے ۔رپوٹ کے مطابق بی آر ڈی ہسپتال میں اس سال اب تک 1317 معصوموں کی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جان جا چکی ہے۔ ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب آدتیہ ناتھ یوگی گایوں کے تحفظ کیلئے مسلسل اقدام کررہے ہیں،گورکھپور میں وہ گﺅ شالا بنانے کی بات کررہے ہیں، گﺅ کشی کی افواہ بھی پھیلتی ہے تو فورا ایکشن میں آجاتے ہیں ،بھگواکلچر کو فروغ دینے کیلئے رات ودن ایک کرچکے ہیںلیکن جن کی ووٹوں کی بنیاد پر وہ وزیر اعلی منتخب ہوئے ہیں ان کے حق میں کوئی بھی کام نہیں کررہے ہیں، انسانوں کے حقوق کی ذرہ برابر فکر مند دکھائی نہیں دے رہی ہے ، یہاں تک ہسپتال بھی ان کے دورحکومت میں موت کا کنواں بن چکاہے، عوام میں افراتفری اور بے چینی پائی جارہی ہے ،انہیں ان اپنے بچوں کو سرکاری ہسپتال لیکر جانے میں خوف محسوس ہونے لگا ہے کیوں کہ ہسپتال لوگ شفاءکی امیدمیں جاتے ہیں لیکن ان ہسپتال میں ہونے والی بکثرت اموات سے شفاءکی یہ امید معدوم ہوچکی ہے ۔
ڈاکٹر منظور عالم نے بچوں کی اموات پر انتہائی فکرمندی کے ساتھ کہاکہ یوگی سرکار ہند ومسلم کی سیاست کرنے کے بجائے بنیادی حقوق پر توجہ دے،ہسپتال کے نظام کو درست کرے ،آکسیجن اور دیگر امور فراہم کرے ،سرخیوں میں رہنے کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دے اور مدرسہ ،مسجد ،مندر جیسی سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرے ۔ وزیر اعلی کا منصب اور عہدے کا خیال رکھیں ،عوام کے درمیان سے اس احساس کو ختم کریں کہ اتر پردیش میں جنگل راج چل رہاہے ،حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here