مولانا محمو مدنی صاحب ایک بارپھر دنیا کی پچاس بااثر شخصیات میں شامل

0
1825

فہرست کے اعتبار سے ہندستان کے سب سے زیادہ بااثر دیوبندی عالم بنے ،اردن کی نامور ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے تازہ فہرست جاری کی

۷ ؍نومبر، نئی دہلی : اردن کی نامور ریسرچ تنظیم آرآئی ایس ایس سی نے تازہ فہرست جاری کی ہے، جس میں مولانا محمود مدنی صاحب کو لگاتار نویں بار دنیا کی پچاس بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا ہے۔وہ ہندستان سے دیوبندی مسلک کے سب سے بااثر عالم دین اور مذہبی وسماجی رہنماء منتخب ہوئے ہیں ۔یہ یقیناًملت اسلامیہ ہند کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ عالم اسلام کی پچاس بااثر شخصیات میں ہندستان سے دو نام شامل ہیں اور دونوں عالم دین ہیں۔ مولانا مدنی کے علاوہ مشہور بریلوی عالم دین مفتی اختر رضا خاں قادری ازہری اس فہرست میں ۲۴؍ویں مقام پر ہیں ۔
مولانا محمود مدنی خانوادہ مدنی کے چشم وچراغ ہیں اور ہندستان کی اہم ملی جماعت جمعےۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری ہیں۔بے مثال خوبیوں کے مالک اور نہ تھکنے والی جد وجہد کی وجہ سے وہ آج وہ ایک مقبول رہنماء بن گئے ہیں۔انھوں نے ہندستانی مسلمانوں کے حقوق کی جدوجہداور دین اسلام کی پاسبانی کے لیے جو انتھک کوشش کی ہے، وہ یقیناًلائق ستائش ہے اور یہی وہ اسباب ہیں کہ ہزاروں کلو میٹر دوراردن میں واقع ایک ادارہ کی تحقیقی کمیٹی نے ان کو منتخب کیا ہے۔واضح ہو کہ سال ۲۰۱۷ء میں مولانا مدنی ۳۹؍ویں نمبر پر تھے ، جب کہ اس بار وہ تین پائیدان اوپر ۳۶؍ویں مقام پر آگئے ہیں ۔
مولانا مدنی کی مقبولیت خاص طور سے قدرتی آفات و فساد متاثرین کی دادرسی، دہشت گردی کے الزام میں ماخوذ بے قصور افراد کے لیے قانونی جد وجہد،دہشت گردی کے خلاف طویل جدوجہد، امت اسلامیہ کے تعلیمی معیار کی سربلندی کے لیے جتن،مدارس اور مساجد کی بے خوف پاسبانی اور دلت مسلم اتحاد کے حامی کی وجہ سے کافی بڑھی ہے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here