پروگریسیو گروپ کی جانب سے کریسنٹ اسکول دریاگنج میں کیرئیرفیئرکا انعقاد

0
1084
All kind of website designing

نئی دہلی(محمدارسلان خان)
دریاگنج میں واقع کریسنٹ اسکول میں منعقد کیرئیرفیئر میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے قوم کے نونہالوں کوکامیاب مستقبل کے خاطر مفید مشورے دئے اور تاکید کی کہ اپنے وقت کو پہچانیں ،کیو نکہ جا نے والا وقت کبھی نہیں آتا ہے ،ساتھ ہی انہوں نے بچوں کے اندر حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کی اپیل کی اور کہاکہ بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کے کندھوں پراپنی اور پورے سماج کی ذمہ داری ہے،اسی لئے اپنی شاندارصلاحیت کا مظاہرہ کرناہے ، کیونکہ آپ کو خود کامیابی تلاش کر نی ہے ۔ معروف اُدبا و دانشوروں کہناتھا کہ پہلے بچے ایک ہدف بنائیں اور پھر اسکو حاصل کر نے کیلئے جی جان سے محنت کریں ، انشاء اللہ اُس بچے کو کا میاب ہو نے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔پروگریسیو گروپ (رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام کیرئیر کو نسلنگ سے متعلق پروگرام میں معاشرہ کی فلاح وبہبودگی کی اصلاح کا بیڑا اٹھا نے والے سماجی خدمتگاروں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جتنی بھی معززشخصیات گزری ہیں ،سبھی کے ساتھ پریشانیاں آئی ہیں اور ہر کامیاب شخص پریشانیوں سے ہی ہو کر کا میابی کی منزلیں چھو تا ہے ، اسی لئے ہمارے بچے کا میابی سے گھبرائیں نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں ،کیو نکہ تھوڑی سی دقت کے بعدراحت ہی ہے ۔
اس دوران متعدد پیشہ ور افراد نے متعدد جماعتوں کے بچوں سے روبرو ہوئے اورحسبِ ضرورت طلباکو ڈی یو ، جے این یو ، جے ایم آئی ودیگر یو نیورسٹیز کے متعددشعبوں کی جانکاری دی ، اسکے علاوہ طلبہ کو مختلف مراعات جیسے مختلف زمروں کی ریزرویشن اور اسکالرشپ کے بارے میں بھی بتایا گیا،ساتھ ہی اعلی تعلیم سے آراستہ ہو نے کی اپیل کی۔ اس موقع پر نفیس احمد(آئی ٹی اینڈ ٹکنالوجی)،کیپٹن انس احمد(جج)،ثاقب عتیق (ڈاٹا سائنٹسٹ)،شاکر مجاہد(ٹیچر)،کیپٹن خرم شہزاد(پائلیٹ)،سلمان سعید (چارٹڈ اکاؤٹینٹ)،اُسامہ عبد اللہ (ہوٹل منیجمنٹ)،زینب چھابڑا(اینٹیرئر ڈیزائنر)،حافظ نعمان ہاشمی (الیکٹرانک میڈیا)،ایم ایس خان،نیازی(ایڈوکیٹ)،سلمان امین العزیز(ہیلتھ کےئربزنس)،ڈاکٹر عارفہ (گائنوکولجسٹ)،باسم راف(آرکیٹیک)،ڈاکٹر صہراب خان(فیزیوتھیراپسٹ)،غفران آفریدی (پرنٹ میڈیا)،ثمیرااحمد(سوفٹ ویئرانجینئر)ودیگر نے مشترکہ طور پر بچوں کو دئے گئے لیکچر میں کتابوں سے دوستی کر نے کی اپیل کی اور بتایا کہ کا میاب زندگی کیلئے پڑھنے کی عادت ڈالیں ۔ماہرین نے بچوں کو ترغیب کے خاطر بہت سے کا میاب شخصیات کی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اپنے آپ کو احساس کمتری کا شکار نہ بنائیں ،ہمہ وقت کچھ کر نے اورآگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کریں ،کیو نکہ آپ سب کچھ کر سکتے ہیں نیزموجودہ وقت میں ہر بچے کے پاس بہتر مواقع ہیں ،ضروری ہے کہ اُسکی پہچان کریں ۔پروگرام کو کا میاب بنا نے میں ایاز عیسی شفیق،خرم شہزاد،سلمان سعید ،یحیٰ ہارون،کامران اعجاز، وسیم احمد ،انس جاوید ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here