کورونا وائرس کے ازالہ کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا جائے
نئی دہلی : جمعیۃ علماء صوبہ دھلی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی میں منعقدہ زیر صدارت مولانا داؤد ظفرامینی نائب صدرجمعیت علماء صوبہ دھلی مختصر نشست میں پورے عالم کو بھیانک طریقے سے اپنے لپیٹ میں لینے اور کہرام مچانے والے کرونا وائرس کے ازالے و ختم ہوجانے کی اور امن و عافیت و حفاظت کی دعاء کرائی ۔مولانا جاوید قاسمی نے رقت آمیز دعاء کراتے ہوئے کہا یا رب العالمین پوری دنیا پوری انسانیت شدید کرب اور دہشت میں ہے ۔بے شمار اموات ہورہی ہیں ،معیشت و روزگار تباہ ہوچکے ہیں۔ اب لوگ بھوک سے بھی دم توڑنے لگے ہیں خدایا رحم و کرم کردے ۔اس عذاب سے راحت دے طغیانی و شر انگیزی اور ظلم و ستم سے سب کو نجات دے آمین ۔
مولانا محمد داؤد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دھلی نے اس موقع سے کہا کہ لوگ اطمینان و صبر کا مظاہرہ کریں ۔اللہ تعالیٰ کی مدد انشاءاللہ ضرور آئے گی بلاشبہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
قاری احرار الحق جوہر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے کہا کہ ایسے حالات آج سے پہلے کہیں سنے نہیں تھے ۔اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لوگوں کو چاہیے کہ انسانیت سوز خوف و وحشت پر مبنی کسی ویڈیو و فوٹو کو قطعاً آگے شیئر نہ کریں ۔امید و اطمینان اور تسلی والی ہی پوسٹ آگے شیئر کریں
خواہ مخواہ لوگوں میں دہشت کے علاوہ مایوسی پیدا ہوتی ہے ۔ اس موقع پر یہ اپیل جاری کی گئی کہ لوگ عید سادگی سے منائیں ۔ آس پڑوس پریشان حال لوگوں کی خبر گیری کریں۔
اس موقع پر مفتی عبد الواحد قاسمی صدر ولی الہی دارالافتاء دہلی نے کہا کہ بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کسی سے کہہ نہیں سکتے ،تنگ دست اور خالی ہوچکے ہیں، لہذا عید سادگی سے منائیں اور ایسے لوگوں کا پتہ کرکے انکی مدد کریں ، حاجی یوسف متولی مسجد للتا پارک لچھمی نگر نے کہا کہ سبھی علاقوں میں چاہیے کہ وہاں کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقے میں ضرورت مندوں تک راشن پہونچانے کے اہم فرائض انجام دیں یقینا لوگ اس لاک ڈاؤن میں اپنی ضروریات کے بندوبست کرنے سے بھی عاجز و پریشان ہیں ۔جن حضرات نے شرکت کی حاجی نفیس ملک، مولانا اویس رشیدی، قاری مرغوب، قاری ارشاد ،قاری یوسف ، شاہد بھائی ،قابل ذکر ہیں۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں