بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے دروپدی مرمو کی شاندارفتحیابی پر جشن منایا گیا

0
318
All kind of website designing

نئی دہلی،22/جولائی (محمدارسلان خان):ملک کے 15ویں صدر جمہوریہ کے طور پرمحترمہ دروپدی مرمو کی شاندارفتحیابی پر بی جے پی کی طرف سے ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔اسی کے تحت بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدرقاری محمد ہارون اور قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئر مین اورراجدھانی کے انچارج عاطف رشید کی قیادت میں درپدی مرموکی جیت پر ایک دوسرے کومٹھائیاں تقسیم کر کے ڈھول بجا کر پارٹی دفتر کے باہرجشن منایا۔ اس موقع پرعاطف رشید نے مرمو جی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی سمیت دیگر پارٹی کے لیڈران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون کو صدر جمہوریہ ہند بنایا گیا، یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ عاطف رشید نے نیک خواہشات کے ساتھ کہاکہ محترمہ مرمو جی جیسی قابل وباصلاحیت عورت کاصدر جمہوریہ جیسے اعلی عہدوں کیلئے انتخاب کیلئے وزیر اعظم کے علاوہ سبھی پارٹی کے اعلی لیڈران کے ہم بیحدمشکور و ممنون ہیں۔قاری محمد ہارون نے کہاکہ دروپدی مرمو صاحبہ زمینی سطح کی لیڈر ہیں اور بہت سادگی پسندہیں،ہماری پوری ٹیم مرمو جی کومبارکباد پیش کرتی ہے،ساتھ ہی اُنکی صحتیابی کیلئے بھی دعا گو ہے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے شعبہ میڈیا کے ہیڈ محمد ناطق حسین انصاری ودیگر نے بھی مرموجی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہارکیااورہم کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ مرموجی کی قیادت میں وطن عزیز مزید ترقی کی بلندیوں تک پہنچے گا۔اس دوران بڑی تعداد میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے کارکنان موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here