مہاراشٹر راج بھون ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے اہم شخصیات ایوارڈ سے سرفراز

0
58
All kind of website designing

ممبئی،2/جولائی(محمدارسلان خان):پچھلی شب ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے مہاراشٹر راج بھون میں منعقد14ویں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (بی ای اے) ایوارڈ:2022 کی ایک شاندار تقریب کاانعقادکیاگیا،جسمیں ملک اوردنیا کی نامور شخصیات کواُنکے ملک اور دنیا میں شاندار کام کرنے پر باوقار ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (بی ای اے) ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپرشریک مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری جی کے دست مبارکہ سے اہم افراد کو 14ویں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (بی ای اے) ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔تقریب میں ملک اور دنیابھر سے آئے معززمہمانوں نے گورنربھگت سنگھ کاگرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔اس تقریب کا اہتمام عبد الکلام گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئر مین اورہندوستان کی معروف شخصیت ڈاکٹرمحمد شمیم احمدخان کی سربراہی میں کیا گیا۔اس دوران جن اہم شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا،ان میں گلوکارپدم بھوشن ادت نارائن،ڈاکٹربوعبداللہ(چیئرمین، بو عبداللہ گروپ آف کمپنیزیواے ای)، سمیت مکھیجا،مسٹرونود آنند، محمد سمیع سعید،کرنل شیلندرسنگھ،ڈاکٹر پٹھان عبدالرزاق حبیب خان، کیتکی نتن والسے،سرفرازامتیازاحمد، ابھیشیک کپور، آشیش پربھوگونکر،ونود کدم، جیوتی ادھو، جیکول شرما، مکیش منویر سنگھ، بھوشن جے چندکاسلیوال،ڈاکٹرپرینکاسنگھ،مفتی منظوراحمد ضیائی، آدتیہ کمارپردھان، گریش چندرساہووغیرہ کوودیگر کے نام شامل ہیں۔ قبل ازیں تقریب کاآغاز قومی ترانے سے ہوا،جبکہ نظامت اُدے راجویر سنگھ نے کی۔اس موقع پر بھگت سنگھ کو شیاری نے اپنی گفتگومیں ڈاکٹر کلام صاحب کو خراج تحسین پیش کیا،ساتھ ہی پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر شمیم خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آگے بھی ایسی تقاریب کااہتمام کرنے کی اپیل کی،ساتھ ہی انہوں نے اتحاد ویکجہتی اور بھائی چارگی وانسانی پیغام عام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہر حال میں ہندوستانی قدیمی وراثت یعنی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیناہے۔ڈاکٹرشمیم احمدخان نے تمام ایوارڈ یا فتگاں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امید و توقع ہے کہ یہ تمام لوگ اپنے اپنے میدانوں میں لوگوں کی مزید خدمت انجام دیں گے،ساتھ ہی ملک وقوم کا نام روشن کریں گے،اسکے علاوہ گورنر صاحب کی خدمات کااحاطہ کیا۔آخر میں ایڈوکیٹ محمد تبریز خان نے سبھی مہمانان کا شکریہ اداکیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here