امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سرسید ڈے تقریب میں اے ایم یو وائس چانسلر کی شرکت

0
489
امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سرسید ڈے تقریب میں ایے ایم یو وائس چانسلر کی شرکت
امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سرسید ڈے تقریب میں ایے ایم یو وائس چانسلر کی شرکت
All kind of website designing

علی گڑھ ، نیا سویرا لائیو : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سرسید ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)ایک منفرد اقامتی یونیورسٹی کے طور پر اپنے قیام کے سو برس پورے کرنے جارہی ہے، جس کی ابتدا 1877ءمیں ایم اے او کالج کے طور پر ہوئی تھی۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی درس گاہ سرسید احمد خاں علیہ الرحمہ کی فکر کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اے ایم یو کو سائنس، ٹکنالوجی، فلسفہ اور انسانی علوم میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کےلئے مسلسل محنت کرنی ہوگی۔ کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا”اعلیٰ تعلیم تک خاص طور سے کمزور طبقات کی رسائی کے ذریعہ ملک کی تعمیرو ترقی اے ایم یو کا ہدف اور نصب العین ہے“۔ پروفیسر منصور نے اے ایم یو کی صدی تقریبات سے متعلق مختلف پروگراموں اور الومنائی افیئرس کمیٹی کے پروگراموں کی تفصیل بھی بیان کی۔ پروفیسر منصور نے یونیورسٹی کے موجودہ تعلیمی پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قومی و بین الاقوامی ایجنسیوں نے اے ایم یو کو اچھی رینک عطا کی ہے تاہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنی رینکنگ میں مزید بہتری لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وائس چانسلر نے حاضرین کو بتایا کہ کالج آف نرسنگ اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے اے ایم یو میں روزگار پر مبنی کورسیز میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ لڑکیوں کے لئے یونیورسٹی میں سہولیات بہتر کی جارہی ہیں اور اسی کڑی میں حال ہی میں سرسید احمد خاںؒ کی والدہ بیگم عزیز النساءکے نام پر طالبات کے لئے ایک نئے اقامتی ہال کا افتتاح کیا گیا ہے۔پروفیسر منصور نے اے ایم یو سے فارغ التحصیل طلبہ کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ ریسرچ کے طلبہ کے لئے ایک اقامتی ہال کی تعمیر کی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صدی تقریبات کے تحت سیمینار، مذاکرے، سمپوزیم، کانفرنس، ورکشاپ، کھیل مقابلے اور ادبی و ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا مہم کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن، واشنگٹن ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضی رضی الدین، اے ایم یو کے سابق طالب علم اور مشہور سرمایہ کار، سماجی خدمت گارو رہنما، مصنف اور ایف آئی انویسٹمنٹ گروپ، امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر فرینک اسلام اور مسٹر سہیل فاروقی نے بھی اظہار خیال کیا۔ سرسید ڈے تقریبات کے تحت منعقدہ مشاعرے میں بھی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شرکت کی۔ اس مشاعرے میں مشہور نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر اور پروین شیرے بھی موجود تھے۔ پروفیسر طارق منصور کو نیویارک میں ریختہ فاو¿نڈیشن کی ایک میٹنگ میں بھی شرکت کے لئے مدعو کیا گیا۔ یہ تنظیم امریکہ میں اردو زبان و ثقافت اور شاعری کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ پروفیسر منصور نے ریختہ فاو¿نڈیشن کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ رشید احمد صدیقی (1892-1977)، آل احمد سرور (1911-2002)، شہریار (1936-2012)، خورشید الاسلام (1919-2006)، اسرار الحق مجاز (1911-1955)، علی سردار جعفری (1913-2000) جیسے اردو کے نامور قلمکار اور شاعر وادیب اے ایم یو کی عظیم ادبی شخصیات رہی ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here