مفتی منظور احمد مظاہری کی وفات پر جمعیۃ علماءہند کا اظہارتعزیت

0
579

نئی دہلی۔۴نومبر ، نیا سویرا لائیو: جمعیۃ علماءہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے دارالعلوم دیوبند کے رکن شوری اور قاضی شہر کانپور مفتی منظور احمد مظاہری کے سانحہ ارتحال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مولانامرحوم کی وفات خصوصاً طبقہ علماء کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،وہ علم و فضل زہد و تقوی اور اعلی اخلاق کے حامل تھے ، انھوں نے درس و تدریس ، وعظ و تذکیر کے ذریعے ہزاروں طالبان حق و تشنگان علوم اسلامیہ کو سیراب کیا ۔انھوں نے جامع العلوم کانپور میں پچاس سا ل تک تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دیں ، اتنی ہی مدت شہر کی پیلی مسجد توپ خانہ بازار میں امام رہے،مزید برآں گزشتہ بیالیس سالوں سے قاضی شہر کانپور تھے۔ مولانا مرحوم نے دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے ذریعہ مقرر کردہ مختلف کمیٹیوں میں رہ کر اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا، وہ 1975ءسے وفات تک دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے ممبر رہے۔اس کے علاوہ جمعیة علماءہند سے بھی آپ کا گہراتعلق تھا ، ایک عرصے تک جمعیة علماءہند کی مجلس عاملہ کے معززرکن رہے ۔ خدائے غفور و رحیم، مولانا رحمہ اللہ کو اپنے جوار رحمت و رضوان میں مقام قرب عطا فرمائے اور آپ کی روح کو مراتب عالےہ سے سرفراز فرمائے۔جمعیة علماءہند کے خدام مولانا مرحوم کے متعلقین ، پسماندگان و احباب بالخصوص صاحبزادگان کے ساتھ ان کے غم و اندوہ میں مساوی شریک ہیں اور دعاءگو ہیں کہ باری عزاسمہ انھیں صبر جمیل کی توفیق ارزانی مائے ( آمین )اس موقع پرارباب مدارس اور جمعیة علماءہند کے احباب سے اپیل ہے کہ مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here