وہ ’آندولن جیوی‘ ہیں تو آپ ’چندہ جیوی‘ ہیں:اکھلیش

0
128
File Photo
All kind of website designing

برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کو ’چندہ جیوی‘ قرار دئے جانے پر بی جے پی کے اراکین مشتعل ہوگئے, کہا کہ چندہ آستھا سے دیا جارہا ہے

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بیان کردہ ‘آندولن جیوی والے طنز کا تمسخر اڑاتے ہوئے منگل کو لوک سبھا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو ’چندہ جیوی‘ قرار دیا جس سے برسراقتدار کے اراکین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ چندہ آستھا سے دیا جارہا ہے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری شناخت اور ثقافت گنگا جمنی تہذیب ہے جہاں ہر ایک کی روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی قیادت پر سخت حملہ کرتے ہوئے تماشہ کرنے کا الزام لگایا اور یہ شعر پڑھا: ’’ جب تک پچھلا کرتب لوگ سمجھ پائیں۔ ایک تماشہ اور کھڑا کردیتا ہوں۔‘‘
کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بارے میں مسٹر مودی کے راجیہ سبھا تقریر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، “کل سنا ہے کہ ایم ایس پی تھا ، ہے اور رہے گی۔” لیکن کاغذ میں، زمین پر کہیں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے پر بیٹھنے والے کسان آج کیا سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے دو دو مرتبہ کس کی حکومت بنوادی۔ انہوں نے 2014/2019 میں دو بار حکومت بنوائی۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here