” سماجی مجرم وسیم رضوی کے خلاف “کاروانِ امن و انصاف نے چھیڑی ملک گیر مہم : ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی

0
1865

نئی دہلی دہلی، نیا سویرا لائیو: دو روز قبل ملک کے معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کے خلاف وسیم رضوی نے ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرایاہے، اس کی بنیادیں پوری طرح غیر واقعی ہیں، ملک و بیرون ملک مولانا سجاد نعمانی صاحب کی شبیہ صاف ستھری  ہے، ان پر اس طرح کی الزام تراشی بالکل منظور نہیں ہے، جس بیان کے حوالے سے وسیم رضوی نے مولانا پر مقدمہ درج کرایاہے اس کا سیاق و سباق خود اس کی تشریح ہے، اور ایسی صورت میں ان کا بیان واضح ہے،

کاروان امن و انصاف Companions Of Peace & Justice کا یہ ماننا ہے کہ حضرت مولانا سجاد نعمانی کا وہ بیان ملک میں بعض شدت پسند طاقتوں کی سنگین سرگرمیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے تھا، اور اس کی تصدیق ۳ دنوں میں ہی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے فوج کھڑی کرنے والے اپنے بیان سے کردی تھی، اگر وسیم رضوی سچے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ پہلے موہن بھاگوت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں ۔

کاروان امن و انصاف حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ  ایسے سماج دشمن عناصروں کی فوراﹰ گرفت کرے،اور پولیس محکمہ کو حکم دے کہ وہ ایسے مقدمات پر نظر ثانی کرے اور انھیں درج کرنے میں سوجھ بوجھ کا ثبوت دے، ملک کا ایک طبقہ وسیم رضوی کی ہرزہ سرائیوں اور انتشاری مہمات سے بے چین ہے، اس بابت ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔ وسیم رضوی خود اپنے دام میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نجات پانے کے لیئے وہ یہ سب کرتے رہتے ہیں سماج میں ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

 کاروان امن و انصاف پوری طرح مولانا سجاد نعمانی کے اور ان تمام علما کے ہر طرح ساتھ  ہے جو کسی بھی سطح پر ملک و ملت کی خدمت کر رہے ہیں ۔

 

 

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here